‏خواجہ آصف صاحب قائد اعظم کو نواز شریف سے ملاتے ہوئے شرم تو نہ آئی ، شہباز گل

0
50

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے ن لیگی رہنما پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‏خواجہ آصف صاحب قائد اعظم کو نواز شریف سے ملاتے ہوئے شرم تو نہ آئی ،

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے شہباز گل کا کہنا تھا کہ خواجہ صاحب،شرم تو نہ آئی یہ حرکت کرتے ہو ئے،
قائداعظم محمد علی جناح جیسی عظیم ہستی کو آپ نے اپنے عدالتی سندیافتہ لٹیروں اور ٹھگوں کیساتھ کیسی بے دردی سے ملایا

شہباز گل کا کہنا تھا کہ اپنے ذاتی مقاصد کے حصول کیلئے اتنا ظالم کیسے ہو سکتے ہیں ،آپ واقعی قابل ترس انسان ہیں۔

ن لیگی رہنما خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ محمد علی جناح کو گزشتہ روز کراچی میں قائم مزار قائد سے گرفتار کیا گیا تھا ،آج احتساب عدالت میں پیش کیا گیا ، وہ حیران پریشان دکھائی دئے

خواجہ آصف نے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ مجھے کیوں گرفتار کیا گیا، انہوں نے احتجاج کیا،آپ بطور گورنر جنرل ایک روپیہ تنخواہ لیتے تھے، کیا یہ درست ہے، نیب وکیل نے پوچھا

جی ہاں

آپ کا ممبئی میں جناح ہاؤس کے نام سے آج بھی مکان موجود ہے ،جی ہاں

نیب وکیل کے چہرے پر مسکراہٹ آ گئی،اس نے جج کی طرف گھوم کر فاتحانہ انداز میں کہا کہ آمدن سے زیادہ اثاثے بنانے کا الزام ثابت ہوا می لارڈ،
(مبشر علی زیدی)

Leave a reply