خواجہ آصف کے خلاف توہین اسلام کی دفعات کے تحت مقدمہ کیلئے درخواست جمع

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لئے تھانے میں درخواست جمع کروا دی گئی

درخواست تھانہ ظفروال میں دی گئی ہے،قمر ریاض کی جانب سے تھانے میں دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ میں ظفر وال کا رہائشی ہوں اور وکالت سے منسلک ہوں،9 جولائی کو قومی اسمبلی کے اجلاس کی کاروائی دیکھ رہا تھا جس میں ن لیگی رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف ولد خواجہ محمد صفدر نے خطاب کے دوران یہ الفاظ کہے کہ دنیا کے کسی مذہب کو دوسرے مذہب پر فوقیت نہ ہے،اسلام اور تمام مذاہب برابر ہیں،

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کے یہ الفاظ قرآن و سنت کے خلاف ہیں اور توہین اسلام کے زمرے میں آتے ہیں،شریعت کی رو سے یہ ایک سنگین جرم ہے جس میں تمام عالم اسلام کی توہین کی گئی ہے،

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کے بیان سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے، ملزم کے خلاف توہین اسلام اور توہین قرآن کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے اور اسے گرفتار کیا جائے

دوسری جانب ن لیگی رہنما خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری تقریرکونامناسب مطلب پہنائے جا رہے ھیں۔میں نےآئین کے تحت شہریوں کو یکساں بنیادی حقوق کی بات کی۔ وضاحت تقریر کے فوری بعد کر دی۔ کلپ حاضر ھے۔ مکمل تقریرسوشل میڈیا پہ موجود ھے

 

 

اسلام آباد میں مندر کی تعمیر، مولانا فضل الرحمان کا موقف بھی آ گیا

مندر کی تعمیر کی مخالفت وہ عناصر کر رہے ھیں جو پاکستان کے سافٹ امیج کے مخالف ہیں۔ لال مالہی

اسلام آباد میں مندر کی تعمیرفوری روکنے کی درخواست مسترد

وزیراعظم کی اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے حوالے سے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت

اگر یہ مندر ہوتا ۔۔۔ لیکن یہ تو مسجد ہے ، تحریر: محمد عاصم حفیظ

کرونا وائرس، اگست تک بھارت میں ہو سکتے ہیں 3 کروڑ مریض،مودی سرکار نے سر پکڑ لیا

‏تمام ادیان کو برابر قرار دے کر خواجہ آصف دینِ برحق کی سخت توہین کے مرتکب ہوۓ ہیں۔ سید عدنان کاکا خیل

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.