خواجہ برادران کی رہائی ؟ فیصلہ محفوظ ،کب سنایا جائیگا؟

0
30

خواجہ برادران کی رہائی ؟ فیصلہ محفوظ ،کب سنایا جائیگا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیراگون اسکینڈل ،خواجہ برادران کی فرد جرم کے خلاف درخواست پرفیصلہ محفوظ کر لیا گیا، عدالت نے کہا ہے کہ خواجہ برادران کی بریت کی درخواست پر فیصلہ 16 اکتوبر کو سنایا جائے گا، عدالت میں خواجہ برادران کے وکیل نے دلائل دیئے. احتساب عدالت کے جج جواد الحسن کیس کی سماعت کی.

بے قصور ہوں، فرد جرم ختم کی جائے، سعد رفیق کی عدالت سے استدعا

خواجہ برادران کے وکیل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ برادران کے خلاف نیب حکام نے ریفرنس حقائق کے برعکس دائر کیا،ایس ای سی پی،کمپنی ایکٹ کا جائزہ لینے کے بعد ریفرنس فائل نہیں کیا گیا،کمپنی ایکٹ 2017 کے مطابق یہ ریفرنس نیب کے حدود میں نہیں آتا ،کیا چیرمین نیب نے قانون کا جائزہ لینے کے بعد یہ کیس دائر کروایا،دیکھنا یہ ہے کہ نیب ایسے معاملات میں مداخلت کر بھی سکتا ہے یا نہیں ،اگر نہیں کر سکتا تو پھر یہ نیب کی غلطی ہے جسے اب چھپانا چاہتا ہے ، ہمیں ایک پروسیس کے ساتھ چلتے ہوئے ٹرائل کی طرف جانا ہے،قانون کےمطابق ہرملزم کوشفاف ٹرائل اوردفاع کاحق حاصل ہے

قطری خط کے بعد قطری ڈیل، کتنے ارب ڈالر کے عوض رہا ہو گا نواز شریف؟ اہم خبر

ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد خواجہ سلمان رفیق بھی ہوئے بیمار

خواجہ برادران کی جانب سے نیب کا دائرہ اختیار چیلنج

عدالت نے کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا، جو 16 اکتوبر کو سنایا جائے گا

 

Leave a reply