خیال رکھیں،ہمارا کوئی ہمسایہ خوشی سے محروم نہ رہ جائے،چیئرمین سینیٹ کا عید پیغام
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے عیدالاضحی کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالاضحی حضرت ابراہیم ؑ کی اطاعت خداوندی اور حضرت اسماعیلؑ کی تسلیم و رضا کی شاندار مثال اور یادگار ہے جس نے اطاعت اور قربانی کی ایک ایسی لازوال روایت قائم کی جس کی پیروی تاقیامت جاری رہے گی۔ صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ قربانی کا جذبہ ایک عالمگیر حیثیت کا حامل ہے، دنیا میں کوئی بھی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتی جب تک اس میں ایثار اور قربانی کا جذبہ موجود نہ ہو۔ قربانی صرف جانور کے ذبح کرنے کا نام نہیں ہے بلکہ اس کا مقصد انسان کا اپنے آپ کو مکمل طور پر اپنے رب کریم کے حکم کے تابع کرنا اوراپنی خواہشات و مفادات کو اعلیٰ مقاصد کے حصول کے لئے وقف کرنا ہے، یہ جذبہ انسان کے اندر ایسی صلاحیت کو اجاگر کرنے کاباعث بنتا ہے جو اسے مشکل ترین حالات میں بھی ثابت قدم رکھتا ہے۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اپنے تمام تر مفادات، ترجیحات اور تعصبات کو پس پشت رکھتے ہوئے ملک و قوم کی ترقی و … خیال رکھیں،ہمارا کوئی ہمسایہ خوشی سے محروم نہ رہ جائے،چیئرمین سینیٹ کا عید پیغام پڑھنا جاری رکھیں
کاپی اور ایمبیڈ کرنے کے لیے اپنی WordPress سائٹ میں یہ یوآرایل پیسٹ کریں
اپنی ویب سائٹ میں ایمبیڈ کرنے کے لیے اس کوڈ کو کاپی اور پیسٹ کریں