خیبر پی کے اسمبلی میں نسوار سے متعلق ایسی مکالمہ آرائی کہ سن کر آپ کی بھی ہنسی نہیں رکے گی

خیبر پی کے اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکرمحمود جان اورمیاں نثار گل کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس کے دوران جے یو آئی ف کے رکن میاں نثارگل نے وزیراعلیٰ محمود خان کو مشورہ دیا کہ آپ فرنٹ فٹ پر نہ کھیلیں، فرنٹ فٹ پر کھیلنے والے چوکےچھکےلگاکر جلدآؤٹ ہو جاتے ہیں.
اس موقع پر میاں نثار گل نے ڈپی سپیکر سے کہا کہ آپ تو نسوار کو بھی منشیات کے زمرے میں سمجھتے ہیں. اگر ایسا ہے تو پھر سب اس زمرے میں آ سکتے ہیں. ان کی اس بات ڈپٹی سپیکر نے کہاکہ لگتا ہے آپ بھی نسوار استعمال کرتے ہیں. اس دوران جے یو آئی ف کے رکن میاں نثار احمد نے بار بار اصرار کیا کہ آپ نسوار سے متعلق اپنی رولنگ واپس لیں.
واضح رہے کہ چند دن قبل (ن) لیگی رکن صوبائی اسمبلی سردار اورنگزیب نلوٹھہ کیطرف سے نسوار پر ٹیکس سے متعلق آواز اٹھائے جانے پر ایوان میں قہقے بلند ہوئے تو اجلاس کی صدارت کرنیوالے ڈپٹی اسپیکر محمود جان نے فوری طور پر نسوار کو منشیات کی فہرست میں ڈال کر کارروائی سے لفظ نسوار کو حذف کرنیکی رولنگ دیدی تھی.