وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ خضدار حملے کے حوالے سے حکومت جو مؤقف اختیار کر رہی ہے، اس کے ٹھوس شواہد بھی پیش کیے جائیں گے۔

باغی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے)، بھارت کی پراکسی تنظیم کے طور پر پاکستان میں تخریب کاری میں ملوث ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ "بھارت مالی معاونت کرتا ہے جبکہ ٹی ٹی پی اور بی ایل اے پاکستان میں خونریزی پھیلاتے ہیں،” اور یہ بات ہم عالمی برادری کے سامنے ثبوتوں کے ساتھ رکھیں گے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے 9 لاکھ سے زائد فوج تعینات کر رکھی ہے، اور پاکستان کا مطالبہ ہے کہ پہلگام واقعے کی آزادانہ تحقیقات کروائی جائیں۔انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان نے 3 سے 4 روز تک غیر معمولی تحمل کا مظاہرہ کیا، حالانکہ حالات کشیدگی کی انتہا کو پہنچ چکے تھے۔

بٹ کوائن کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

راولپنڈی: سوتیلی بہن سے زیادتی اور قتل، ملزم کو دو بار سزائے موت کی سزا

پاکستان میں خواتین پر تشدد ، ایک سال میں 5 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

قطر کا 400 ملین ڈالر کا تحفہ، پینٹاگون نے ٹرمپ کے لیے لگژری جیٹ قبول کر لیا

قطر کا 400 ملین ڈالر کا تحفہ، پینٹاگون نے ٹرمپ کے لیے لگژری جیٹ قبول کر لیا

Shares: