خیرپور میں مکان سے 6 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین میں تاجر کا بیٹا، بہو اور 4 بچے شامل ہیں۔
خیرپور میں ایک مکان سے 6 لاشیں برآمد ہوئی ہیں، مقتولین میں میاں بیوی اور 4 بچے شامل ہیں۔پولیس کے مطابق گھر سے ملنے والی لاشیں کھجور منڈی کے صدر بشیر آرائیں کے بیٹے، بہو اور بچوں کی ہیں، مرنیوالوں میں میاں بیوی، تین لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہیں۔ایس ایس پی خیرپور کا کہنا ہے کہ لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کررہے ہیں ، لاشیں گھر کے سربراہ، بیوی اور 4 بچوں کی ہیں، ابتدائی تفتیش کے مطابق بیوی نے شوہر اور بچوں کو پہلے نشہ آور گولیاں کھلائیں۔ بے ہوشی کے بعد بیوی نے شوہر اور بچوں کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور بعد میں خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔








