کھاریاں کے علاقہ میں چلتی گاڑی پر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد قتل
کھاریاں کے علاقہ میں چلتی گاڑی پر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد قتل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کھاریاں کے علاقہ منڈیر میں اندھا دھند فائرنگ سے 3 افراد قتل کر دیئے گئے
نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد قتل ہو گئے،عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں نے پیچھا کر کے آگے جاتی گاڈی پر فائرنگ کی قتل ہونیوالوں میں 55 سالہ اسحاق 50 سالہ اختر حسین اور 52 سالہ خاتون پروین بی بی شامل جبکہ احسان نامی شخص زخمی ہے
ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہو سکتا ہے، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کا گھیرا ؤ کر لیا،فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے،پولیس نے ضلع بھر کی ناکہ بندی کر دی تا کہ ملزمان کو گرفتار کیا جا سکے
تھانہ صدر کھاریاں پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے، لاشوں اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سلامت پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے اور جائے وقوعہ کا معائنہ کیا