خطے میں امن تب ہی ممکن ہو گا جب مسئلہ کشمیر حل ہو گا،وزیر خارجہ

0
45

خطے میں امن تب ہی ممکن ہو گا جب مسئلہ کشمیر حل ہو گا،وزیر خارجہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کےمستقل مندوب منیراکرم کی شاہ محمود قریشی سےملاقات ہوئی ہے،ملاقات کےدوران خطے کےمعاملات،کشمیر کی صوتحال اور افغان مفاہمتی عمل پرتفصیلی گفتگوکی گئی،منیراکرم نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے حالیہ دورہ پاکستان کی کامیابی پروزیرخارجہ کومبارکباد دی

اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 7 سال بعد سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کادورہ پاکستان،اقوام عالم کاپاکستان پر بڑھتےاعتماد کامظہرہے،کشمیرکی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا،صدر ٹرمپ نےکہا کہ وہ اس خطے میں امن و استحکام چاہتے ہیں ،مسئلہ کشمیر پرسیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی جانب سےمصالحت کی پیشکش خوش آئند ہے،صدرٹرمپ نےبھارت سے تقاضاکیا کہ وہ اس خطے میں مثبت کردارادا کرے،صدر ٹرمپ نے بھارت سے کہا کہ وہ امن واستحکام کے فروغ کے لیے ہاتھ بڑھائے،

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ یہ تب ہی ممکن ہوگا جب دیرینہ مسئلہ کشمیرکا کوئی حل نکلے گا،بھارت کی موجودہ حکومت نے اس پیچیدہ مسئلہ کومزید الجھا دیا ہے،ان حالات میں بات کیسے آگے بڑھے گی،صدر ٹرمپ نے باورکرایا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں امن کا شراکت دارہے،پاکستان نے دہشتگردی کہ شکست دینےمیں جو پیشرفت کی ہے وہ دنیا میں ایک مثال ہے،افغانستان میں امن و استحکام کےحوالے سے بھی پاکستان کا کردار سب کے سامنے ہے،وہ پاکستان جسکو بھارت ایک مسئلہ کہتاتھاآج دنیااسکوایک حل کےطورپردیکھ رہی ہے،خطے میں پاکستان کا جو کردار ہے اسے سراہا جارہا ہے،

Leave a reply