کراچی دھماکہ. بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ابتدائی رپورٹ مرتب کر لی

0
25

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں دھماکے پر بم ڈسپوزل اسکواڈ نے رپورٹ مرتب کر لی

بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق مسکن چورنگی دھماکہ گیس کے باعث ہوا،متاثرہ جگہ سے کسی بھی قسم کے دھماکہ خیز مواد کے شواہد نہیں ملے،

دھماکے سے عمارت کے ایک حصے میں 2 منزلیں اور 2 دکانیں منہدم ہو چکی ہیں، امدادی ٹیمیں ملبے سے زخمیوں کو نکالنے میں مصروف ہیں، دھماکے سے 3گاڑیاں اور 6 موٹر سائیکلوں کو نقصان پہنچا۔ دھماکے کی شدت سے بینک کی کرسیاں اور موٹر سائیکلیں دوسری سڑک پر اڑ کر جا گری ہیں، دیواروں کا ملبہ بھی دور تک جا گرا ہے، بینک کا سامان باہر گرنے سے معلوم ہو رہا ہے کہ دھماکا بینک کے اندر ہی ہوا ہے۔

کراچی دھماکے کے بعد امدادی کاروائیاں جاری ہیں، ایدھی اور چھیپا رضاکار امدادی کاموں میں مصروف ہیں

دھماکے سے 20 افراد زخمی جبکہ 5 جاں بحق ہو چکے ہیں ,واقعہ کے بعد علاقے کو مکمل سیل کر دیا گیا ہے، لوگوں کو کہا جا رہا ہے کہ عمارت کے قریب نہ آئیں ، عمارت کسی بھی وقت گر سکتی ہے، میڈیا کو بھی بلڈنگ سے دور رکھا گیا ہے،دھماکے سے پہلی منزل زیادہ متاثر ہوئی ہے،

دھماکے سے بلڈنگ کے باہر کھڑی موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے،دھماکہ نجی بینک میزان میں ہوا ہے، دھماکہ عمارت کے اندر ہوا یا باہر اس پر ابھی پولیس تحقیقات کر رہی ہے، کہا جا رہا ہے کہ دھماکے کے بعد عمارت سے سامان باہر سڑک پر آ کرگرا ہے جس کی وجہ سے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دھماکہ عمارت کے اندر ہوا ہے

کراچی میں دہشت گردی کا ایک اور واقعہ ، دھماکے سے خوف و ہراس

کراچی دھماکہ، ایک شخص کی لاش نکال لی گئی، زخمیوں میں بھی اضافہ

کراچی دھماکہ، عمارت تباہ،3 اموات، مزید ہلاکتوں کا خدشہ

دھماکہ کیسے ہوا؟ ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن نے دعویٰ کر دیا، آئی جی سندھ نے کی رپورٹ طلب

کراچی دھماکہ،وزیراعلیٰ سندھ نے رپورٹ طلب کر لی

کراچی دھماکہ، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حکام کا بلڈنگ کا معائنہ،کیا کہا؟

کراچی دھماکہ، اموات اور زخمیوں میں اضافہ،عینی شاہد کا بیان بھی آ گیا

کراچی دھماکہ ، سعید غنی کا جائے وقوعہ کا دورہ ،میڈیا سے بات میں کیا بتائیں تفصیلات؟

کراچی دھماکہ. دھماکے کے بعد کے ابتدائی مناظر،ویڈیو سامنے آ گئی

کراچی دھماکا کیا گیس کا تھا؟ سوئی سدرن حکام کا موقف آ گیا

ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ چکی ہیں، امدادی ٹیموں نے کام کا آغاز کر دیا ہے، پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے، پولیس کی جانب سے دھماکے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے

کراچی کے شہری خوف زدہ نہ ہوں، ڈٰی جی رینجرز کا کراچی دھماکے کے بعد پیغام

Leave a reply