گراں قدر خدمات سرانجام دینے والی شخصیات میں تعریفی اسناد تقسیم

0
53

گورنر ہاوس میں معاشرے اور ملک کے لیے مختلف شعبوں میں گراں قدر خدمات سرانجام دینے والی شخصیات میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں.گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے تعلیم، صحت کے شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والے اور سماجی و کاروباری شخصیات میں تعریفی اسناد تقسیم کیں.ان شخصیات کو تعلیم، صحت، ادب، سیلاب زدگان ، عوامی فلاح و بہبود کیلئے خدمات کے اعتراف میں تعریفی اسناد دی گئیں.

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ قائدِاعظم کے زریں اصولوں ایمان، اتحاد اور تنظیم کے کو اپنا کر ملک و قوم کی بقا اور سلامتی کے لیے انتھک محنت کریں. آپ سب کو معاشرے کی تعمیر و ترقی کے لیے کردار ادا کرنا ہے. آج 14 اگست قومی یکجہتی اور تجدید عہد کا دن ہے. آزادی اللہ سبحان و تعالیٰ کو بہت بڑا انعام ہے. آزادی جیسی نعمت کی قدر کریں. یہ ملک ہمیں بہت قربانیوں کے بعد حاصل ہوا ہے.

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ اس کو پانے کے لیے خون کے دریا وں اور لاشوں کے انبار سے گزرنا پڑا. تمام تر توانائیاں انسانیت کی خدمت میں صرف کریں. اسی میں دنیا اور اخرت کی کامیابی ہے.

گورنر پنجاب نے اقبال احمد قرشی، ڈاکٹر گوہر اعجاز، ایس ایم پرویز، ڈاکٹر جہاں آرا،اوور سیز پاکستانی رائے غلام عباس بھٹی، مجیب الرحمن شامی، امجد ثاقب ، ایم پی اے سردار رمیش سنگھ اروڑہ، صغری صدف، اشتیاق بیگ، پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبد الرحمن، ڈاکٹر روف اعظم، طلعت نصیر پاشا، مسز پروین تواب، سمیت دیگر شخصیات میں تعریفی اسناد تقسیم کیں

Leave a reply