خدمت انسانیت کا اس سے بہتر موقع نہیں ہوسکتا، شہباز شریف
خدمت انسانیت کا اس سے بہتر موقع نہیں ہوسکتا، شہباز شریف
باغی ٹی وی : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے زراعت سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وباءنے دنیا کے ساتھ پاکستان میں تباہی مچا رکھی ہے.تمام طبقات انفرادی اوراجتماعی طورپر اس کے خلاف کوششیں کررہے ہیں .خدمت انسانیت کا اس سے بہتر موقع نہیں ہوسکتا .پارٹی رہنماوں اور مختلف شعبہ جات سے مشاورت کی اور تجاویز مرتب کیں
قائد حزب اختلاف نے کہا کہ کاروباری حضرات، ڈاکٹرز، طبی عملے سے بات چیت کرکے تجاویز تیار کیں اور حکومت کوان ضروریات سے آگاہ کیا .زراعت کے حوالے سے تجاویز مرتب کرنی ہیں تاکہ آنے والے دنوں میں کسانوں کی مدد ہوسکے .گندم کی کٹائی، کھیت سے گودام تک ترسیل ، حکومتی خریداری کے حوالے سے سفارشات تیار کریں .کسانوں اور کاشتکاروں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے حکمت عملی بنائی جائے .کسان اور کاشتکار سے ظلم اور زیادتی نہیں ہونی چاہے، ہم اسے برداشت نہیں کریں گے .ہمارے دور میں تاریخی کسان پیکج دیاگیا، کھاد آدھی قیمت پر دی گئی
انہوں نے کہا کہ قائد محمد نوازشریف نے کسانوں کو سستی بجلی فراہم کی.ہم نے پنجاب میں ڈیزل سے چلنے والے ٹیوب ویلز پر رعایت دی.. آپ سب کا شکرگزار ہوں کہ آپ ایک اہم موضوع پر اجلاس میں شریک ہوئے
. آج آپ کی تجاویز ایک صدقہ جاریہ کا درجہ رکھتی ہیں کیونکہ مشکل کاشکار قوم کی مدد کے لئے ہیں
ہم نے سیاست کو ایک طرف رکھ دیا ہے.اس وقت آپ پاکستانی ہیں، آپ کے سب شہری برابر ہیں. کورونا کے خلاف جنگ ایک امتحان ہے اور اس نے معاشرے کو ہلا کر رکھ دیا ہے .معیشت اور معاشرے کے تمام پہلو اس سے متاثر ہورہے. زراعت ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے.پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ کسانوں اور زراعت کو بے انتہاءترجیح دی ہے
چھوٹے رقبے کے کسانوں کو بلا سود قرض فراہم کئے، اللہ تعالی کی برکت سے اجناس کی پیداوار دوگنا ہوئی.ہم نے قرض کے اجراءکو نہ صرف آسان بنایا تھا بلکہ قرض کے حصول پر لی جانے والی فیس بھی معاف کردی تھی .پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار چھوٹے کسانوں اور کاشتکاروں کو بلاسود قرض دے کر زرعی اکانومی کوترقی دی گئی
اس وقت سب سے بڑا چیلنج گندم کی کٹائی اور کھیت سے گودام تک اسے پہچانا ہے .گندم کی خریداری، امدادی قیمت، کھیت سے گودام تک کا سفرکیسے طے ہوگا، ان پر فوری تیاری کی ضرورت ہے .گندم خریداری کے وقت لوگوں کا ہجوم نہ لگے، ان کی محنت بھی ضائع نہ ہو،