گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے خیبرپختونخوا کی دو خواتین کھلاڑیوں کی ملاقات ہوئی ہے.
ایتھلیٹ ثمر خان اور خاتون فٹبالر کرشمہ علی نے گورنر خیبرپختونخوا کو مسائل سے آگاہ کیا ،گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھاکہ خواتین کھلاڑی ہمارے ملک کا فخر اور نئی نسل کے لیئے مشعل راہ ہیں .
کھلاڑی ثمر خان عالمی سطح پر ایکسٹریم اسپورٹس میں پیشہ ورانہ انداز اور قراقرم ہائی وے اور بیافو گلیشر پر سائیکل چلانے والی پہلی خاتون کی طور پر شہرت کی حامل ہیں .کھلاڑی کرشمہ علی فٹبال کی ایک محنتی کھلاڑی ہیں جو چترال سے پاکستان کو قومی اور بین الاقوامی فٹبال ایونٹس میں نمائندگی دینے والی پہلی خاتون کا اعزاز رکھتی ہیں ۔
گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ بطور گورنر صوبہ کے کھلاڑیوں کے سفیر کے طور پر کام کرونگا ۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے دورہ پشاور کے موقع پر صوبہ کے باصلاحیت کھلاڑیوں کی ملاقات کا مقصد کھیلوں اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی تھا . خیبر پختونخوا کے مثبت تصور کو اجاگر کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے .خیبرپختونخوا میں اضلاع کی سطح پر خواتین کے لیے اسپورٹس فیسلیٹیز اور مواقع کو بہتر بنانے کے قابل عمل اقدامات اٹھائے جائیں گے .خواتین کھلاڑیوں نے گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے حوالہ سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا
عمران خان اور پی ٹی آئی نے ملک دشمنی میں تمام حدیں پار کر دیں
14 سال سے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی سرکار،اربوں بجٹ وصول،کارکردگی زیرو
عمران پر جیل میں تشدد ہوا،مجھے مرد اہلکار نے…بشریٰ بی بی نے سنگین الزام عائد کر دیا
عبوری ضمانت "معصوم” فرد کا حق ہے،نومئی مقدمے،عمران کی ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ
پی ٹی آئی میڈیا کوآرڈینیٹر سے دھماکہ خیزمواد برآمد،کالعدم تنظیموں سے تعلق،جسمانی ریمانڈ مل گیا
تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز ہو گیا
مہنگی بجلی، زیادہ تر آئی پی پیز پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملکیت نکلیں
طبل جنگ بج گیا، لڑائی شروع،پی ٹی آئی پرپابندی
ہر نئے ریلیف کے بعد اک نیا کیس،عمران خان کی رہائی ناممکن
عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم
پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت
اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک