ٹوکیو اولمپکس 2020:کھلاڑیوں کی حفاظت پرمامور 12 افسران میں کورونا کی تصدیق مزید 38 میں وائرس پائے جانے کا خدشہ

0
44
ٹوکیو-اولمپکس-2020-کھلاڑیوں-کی-حفاظت-پرمامور-12-افسران-میں-کورونا-کی-تصدیق-مزید-38-میں-وائرس-پائے-جانے-کا-خدشہ #Baaghi

ٹوکیو: جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں منعقد ہونے والے اولمپکس 2020 کے لیے بنائے جانے والے اولمپک ولیج میں کھلاڑیوں کی حفاظت پہ مامور پولیس اہلکاروں کے درمیان عالمی وبا کورونا پھیلنے لگا-

باغی ٹی وی : برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق اب تک کی اطلاع کےمطابق تقریباً 12 افسران میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ ان کے ساتھ موجود دیگر 38 میں بھی کورونا وائرس پائے جانے کے خدشات موجود ہیں۔

جاپان کے صوبے ہائگو سے تعلق رکھنے والے ان تمام پولیس افسران اور اہلکاروں کو بطور خاص سیکیورٹی کے لیے کھیلوں کے دوران کھلاڑیوں کی رہائش گاہوں پہ متعین کیا گیا تھا۔

ان تمام پولیس افسران و اہلکاروں کو ایک تنگ سے رہائش گاہ فراہم کی گئی تھی جہاں ناکافی بیت الخلا تھے اور اسی طرح نہانے کے لیے بھی مناسب انتظامات نہیں تھے اور کورونا کے حوالے سے کوئی بھی احتیاطی تدابیر نہیں اختیار کی گئیں تھیں جو کورونا وبا کے پھیلاؤ کا سبب قرار دیئے جار ہے ہیں۔

حیرت انگیز طور پر کورونا وبا کا شکار ہونے کے باوجود وہ افسران ابھی تک اولمپک ولیج میں سیکورٹی کے لیے قائم چوکیوں پہ نہ صرف متعین ہیں بلکہ کھلاڑیوں سمیت دیگر عام افراد کے ساتھ انہیں بات چیت کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے۔

برطانوی اخبار کے مطابق ٹوکیو اولمپکس 2020 کی انتظامہ عالمی وبا کو پھیلنے سے روکنے کی بھرپور کوشش کررہی ہے عالمی وبا قرار دیئے جانے والے اس وائرس کے پھیلاؤ سے نمٹنے کے لیے اولمپک ولیج کے آس پاس حفاظتی اقدامات کا فوری طور پر جائزہ بھی لیا گیا ہے۔

Leave a reply