کھلاڑیوں کے ورک لوڈ کا پڑا اثر ، جنوبی افریقہ کے دورہ پاکستان پر

0
25

کھلاڑیوں کے ورک لوڈ کا پڑا اثر ، جنوبی افریقہ کے دورہ پاکستان پر

باغی ٹی وی : دونوں بورڈز سیریز کی نئی تاریخوں کو حتمی شکل دینے کے لیے ایف ٹی پی میں خالی ونڈو تلاش کررہے ہیں، وسیم خان

کرکٹ ساؤتھ افریقہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کیا ہے کہ وہ آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ نہیں کرسکیں گے تاہم انہوں نے یقین دہانی کرائی ہےکہ وہ ٹیم جلد از جلد پاکستان بھیجنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان مجوزہ تین ٹی ٹونٹی میچز، آئندہ سال جنوری میں شیڈول 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا حصہ نہیں تھے۔کرکٹ ساؤتھ افریقہ نے کھلاڑیوں کے ورک لوڈ کا جائزہ لینے کے بعد جمعہ کی دوپہر کو پاکستان کرکٹ بورڈ کو اپنے فیصلہ سے آگاہ کیا۔

وسیم خان، چیف ایگزیکٹو پی سی بی:

چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہےکہ ہم آئندہ ماہ جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کی میزبانی کے خواہاں تھے مگر ہم اس ضمن میں کرکٹ ساؤتھ افریقہ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کے ورک لوڈ کو پیش نظر رکھنا کسی بھی کرکٹ بورڈ کی اولین ترجیح ہوتی ہے اور اس حوالے سے یہ فیصلہ قابل فہم ہے۔

وسیم خان نے کہاکہ خوشی ہے کہ کرکٹ ساؤتھ افریقہ محدود فارمیٹ کی اس سیریز کا اہتمام جلد از جلد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب دونوں بورڈز سیریز کی نئی تاریخوں کو حتمی شکل دینے کے لئیےایف ٹی پی میں خالی ونڈو تلاش کررہے ہیں۔

Leave a reply