بھارتی اقدام سے خطے میں‌کشیدگی پیدا ہوگئی ہے، امریکہ میں‌پاکستانی سفیر

0
31

امریکا میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد نےکہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے یکطرفہ اقدامات نے کشیدگی میں اضافہ کردیا ہے۔ اقوام متحدہ، امریکا اور دوست ممالک کو چاہیے کہ وہ اس معاملے پر مداخلت کریں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ بھارت سے جنگ نہیں چاہتے مگر خودمختاری کو چیلنج کرنے کی کوشش کی گئی تو سخت جواب دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کو عالمی برادری متنازع علاقہ تسلیم کرتی ہے، بھارت نےمقبوضہ کشمیر کی شناخت تبدیل کرنے کی کوشش کی ہے، بھارتی اقدامات سےخطہ سنگین تنازعہ کےدہانے پر آگیا ہے۔

اسد مجید خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان کے اقدامات کا بھارت نے مثبت جواب نہیں دیا، دنیا بھارت کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لئے اثر و رسوخ استعمال کرے، دباؤ ڈالے۔

امریکا میں پاکستانی سفیر نے کہا کہ اقوام متحدہ، امریکا خصوصاً صدر ٹرمپ کو مداخلت کرنا چاہیے، پاکستان امریکی مداخلت کا خیرمقدم کرے گا۔

Leave a reply