خواجہ آصف نے جوڈیشل کمیشن سے متعلق بڑی پیشکش کردی

پی ٹی آئی کی سول نافرمانی کی تحریک ناکام ہوئی ہے، کسی نے بھی اپنے گھر پیسے بھیجنا بند نہیں کیے-
khawaja asif

اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 2013 کے انتخابات میں 35 پنکچر سے لیکر فارم 47 تک سب کو جوڈیشل کمیشن میں کرلیں-

باغی ٹی وی: خواجہ آصف نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بار بار کہا ہے کہ ہم میں سے کسی کو بھی جوڈیشل کمیشن پر اعتراض نہیں ہے، یہ آج 9 مئی اور 26 نومبر کا کمیشن مانگ رہے ہیں جبکہ 9 مئی کا مسئلہ حل ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی سول نافرمانی کی تحریک ناکام ہوئی ہے، کسی نے بھی اپنے گھر پیسے بھیجنا بند نہیں کیے، لوگوں نے گرم پانی سے نہانا ہوتا ہے، وہ بجلی اور گیس کے بل بھرنا کیوں بند کریں گے؟ایلون مسک پاکستان کے خلاف اچھی زبان استعمال نہیں کرتا، ہمارا امریکا کے ساتھ ایک تعلق ہے، ہمیں اس کی مناسبت سے اپنا تعلق دیکھنا ہے۔

مریم نواز سے پاکستان ائیر وار کورس کے وفد کی ملاقات

خواجہ آصف نے کہا کہ کہ پی ٹی آئی پراعتبار کرنا مشکل ہے، میں مذاکرات کے حق میں ہوں لیکن مذاکرات ایسے نوٹ پر ختم ہونے چاہئیں جس سے پی ٹی آئی پر اعتبار کیا جا سکے، بانی پی ٹی آئی ناقابل اعتبار ہیں، پی ٹی آئی سیاستدانوں سے بات کیلئے تیار نہیں تھی، اب ہم سے بات کر رہی ہے، پی ٹی آئی کہتی ہے وہ ہمارے ذریعے اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات کی کوشش کر رہی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 2014 میں دھرنا دیا، اس وقت سے کمیشن بنانا چاہیے، پی ٹی آئی چاہے تو کمیشن کیلئے تیار ہیں، 2014 کا دھرنا جنرل (ر) پاشا اور جنرل (ر) ظہیر السلام نے کرایا تھا۔

پی ٹی آئی کا مذاکرات کے چوتھے راؤنڈ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

دوسری جانب رہنما مسلم لیگ ن سینیٹر طلال چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے مخالفین کیلئے جو گڑھا کھودا اس میں خود گر گئے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے اپنے دور میں مخالفین کو نشانہ بنایا، ہم نے جھوٹے مقدمات کا سامنا کیا اور سرخرو ہوئے جو گڑھا پی ٹی آئی والوں نے مخالفین کیلئے کھودا اسی میں خود گر گئے، ڈیرھ سال یہ معاملہ کابینہ سے کیوں چھیایا گیا، میگا کرپشن کیس میں یہ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔

بجلی صارفین پر ایک ارب 68 کروڑ روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری

رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ ریاست مدینہ کی بات کرنے والے توشہ خانہ اور190 ملین پاؤنڈ کھا گئے، القادر ٹرسٹ کا اسلامی ٹچ دیا گیا، چوری کی پیسے سے مسجد کی تعمیر نہیں کی جاسکتی 190ملین پاﺅنڈ کیس اوپن اینڈ شیٹ کیس ہے ، برطانوی ایجنسی نے اس کیس کی تحقیقات کیں، جھوٹ بولنا تحریک انصاف کا وتیرا ہےپراپرٹی ٹائیکون کے ساتھ مل کر منی لانڈرنگ کی گئی ، معاملے میں شہزاد اکبر کی لندن میں ویڈیو بنی کہتے ہیں ٹرسٹ بنایا، اس میں بھی مذہبی ٹچ دیا۔

Comments are closed.