خود کو انٹیلیجنس آفیسر ظاہر کرنیوالے ڈکیت گرفتار

خود کو انٹیلیجنس آفیسر ظاہر کرنیوالے ڈکیت گرفتار ڈیرہ اسماعیل خان،یونیورسٹی پولیس نے چند روز قبل خود کو انٹیلیجنس آفیسر ظاہر کرنے اور چکما دے کر ڈکیتی کی واردت میں شہری سے 10 لاکھ روپے لوٹنے والے نوسرباز بہروپئے کو لاہور اور اسکے ساتھی کو مظفرگڑھ سے گرفتار کر لیا،واردات میں استعمال گاڑی کی جعلی نمبر پلیٹ بھی برآمد کر لی گئی ہے مورخہ 2022-01-25 کو تھانہ یونیورسٹی کی حدود قریشی موڑ ڈیرہ بھکر روڈ پر ایک ڈکیتی کی واردات وقوع پذیر ہوئی تھی،جس میں دو نامعلوم ملزمان بسواری گاڑی موٹر کار ہمراہ بوگس نمبر پلیٹ نمبر کندہ LEC-6409 پر آئے اور اپنی گاڑی کو ڈیرہ بھکر روڈ پر رواں ایک ٹرک نمبر K-2068 کے آگے لا کھڑا کر کے ٹرک کو روکا، اور ٹرک مالک کے سامنے خود کو انٹیلیجنس آفیسر ظاہر کرنے لگے، مالک ٹرک اور کنڈکٹر کو ہتھکڑیاں لگائیں، اور اسی دوران ٹرک کے مالک کو چکما دے کر مبلغ دس لاکھ (10,00000) روپے لوٹ کر فرار ہو گئے، آر پی او ڈیرہ ریجن شوکت عباس کی ہدایت پر ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر) نجم الحسنین لیاقت نے زیرقیادت ایس ڈی پی او پروآ سرکل کاشف ستار ہمراہ ایس ایچ او یونیورسٹی عطااللہ خان اور تفتیشی افسر … خود کو انٹیلیجنس آفیسر ظاہر کرنیوالے ڈکیت گرفتار پڑھنا جاری رکھیں