خود کو سمجھو. تحریر: فضل عباس

0
37

انسان کی سب سے بڑی غلطی یہ ہوتی ہے کہ وہ اپنی زندگی کا قیمتی وقت دوسروں کو سمجھنے میں ضائع کر دیتا ہے انسان خود کو سمجھنے اور سنوارنے کی بجائے دوسروں کے دل میں موجود اپنی عزت دیکھنے کو ترجیح دیتا ہے

انسان خود کو سمجھے گا تو ہی اپنی غلطیاں کم کر سکے گاجب انسان خود کو سمجھنے لگ جاتا ہے تو برائیاں اچھائیوں میں بدلتی ہے انسان نیکی کی راہ پر چلتا ہی تب ہے جب وہ خود کو پہچان لے خود کی پہچان درحقیقت نیکی کی پہچان ہے کیوں کے اگر ہم خود کو پہچان لیں تو نیکی کی راہ آسانی سے مل جاۓ گی

انسان کو چاہیے کہ سب سے پہلے اپنی فطرت کو سمجھے پھر خود سے اپنی فطرت کا تجزیہ کرے اس میں جو غلط نظر آۓ اسے دور کرتا جاۓ جو اچھائی نظر آۓ اسے عاجزی میں بدلتا جاۓ یہ اسے ایک بہترین انسان بنا دے گا

انسان کو چاہیے کہ اپنی طاقت کو سمجھے اسے پتہ ہو کہ کب اور کہاں طاقت کا استعمال کرنا ہے طاقت کا غلط جگہ استعمال کرنا درحقیقت بزدلی ہے طاقت ہے ہی وہ جو صحیح جگہ استعمال ہو آپ کی طاقت مظلوم کے حق میں استعمال ہو ظالم کے خلاف آپ کی طاقت کا مظاہرہ ہو
کیوں کہ مظلوم کے خلاف طاقت کا استعمال ظلم کہلاتا ہے جب آپ مظلوم کے ساتھ کھڑے ہوں تو سمجھیں آپ نے خود کو پہچان لیا

انسان جب خود کو پہچان لے وہ اپنے آپ ایک طاقت ہوتا ہے کیوں کہ جب وہ اس منزل پر پہنچتا ہے اسے دوسروں کی اچھائیاں اور اپنی برائیاں نظر آتی ہیں تب وہ اپنے آپ کو برائیوں سے دور کرتا جاتا ہے اور اچھائیاں اس کے اوصاف میں شامل ہو جاتی ہیں

اس لیے دوسروں کی بجائے خود کو سمجھیں اور ایک زبردست انسان کے طور پر ابھر کر آئیں تحریر: (فضل عباس)

Leave a reply