fbpx

خود کشی یا قتل ، اہم شخصیت کی لاش کمرے سے برآمد

خود کشی یا قتل ، اہم شخصیت کی لاش کمرے سے برآمد

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی ہندو تنظیم اکھاڑا پریشد کے صدر مہنت نریندرگری کی مشتبہ حالت میں پیر کو موت ہوگئی ہے

بھارتی میڈیا کے مطابق مہنت نریندرگری کی موت پریاگ راج میں ہوئی، انکی لاش کھمبے سے لٹکی ہوئی تھی اطلاع پر پولیس اور انکے چاہنے والوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی،پولیس نے مہنت نریندرگری کی لاش کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے کہ آیا انہیں قتل تو نہیں کیا گیا، پولیس کے مطابق جائے وقوعہ کے قریب رہائشی افراد سے بھی تحقیقات کریں گے ،پولیس کے مطابق مہنت نریندرگری کا کمرہ اندر سے بند تھا وہ کچھ دنوں سے پریشان تھے، آج ان کی لاش ملی ہے

مہنت نریندرگری کی موت کے بعد ہی انکی تنظیم میں اختلافات کی خبریں سامنے آئی ہیں،

ن لیگی قیادت پر غداری کا مقدمہ درج کروانے والے بدر رشید کی گورنر پنجاب کے ساتھ تصاویر وائرل

ن لیگی قیادت پر بغاوت کے مقدمے کا مدعی خود ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا

ریاستی اداروں کے خلاف بولنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے،شہر یار آفریدی

بشیر میمن کے انکشاف کے بعد عمران خان کیخلاف مقدمہ بنایا جائے،مریم اورنگزیب

شاہد خاقان عباسی کا وزیراعظم کیخلاف تھانہ شاہدرہ میں غداری کا مقدمہ درج کرانیکا اعلا

مزار قائد کی بے حرمتی، شیخ رشید بھی میدان میں آ گئے

مہنت نریندر گری نے چند روز قبل بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ سے مطالبہ کیا کہ مرکزی حکومت کو آبادی کنٹرول کے لئے ایسا قانون لانا چاہئے جو یکساں طور سے سبھی ریاستوں میں نافذالعمل ہو۔ انکا یہ بھی کہنا تھا کہ دو سے زیادہ بچے پیدا کرنے والوں سے ووٹنگ کا حق چھین لیا جائے