خون کے عطیات،مذید کی درخواست

قصور
چونیاں میں جذبہ ایثار کے تحت لوگوں نے خون عطیہ کیا
تفصیلات کے مطابق کنگن پور میں تھیلیسیمیا کئیر فاونڈیشن کنگن پور کی طرف سے چونیاں سٹی میں چونیاں بلڈ ڈونر سوسائیٹی اور ایثار فاونڈیشن کے تعاون سے بلڈ کولیکشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں اہلیان چونیاں نے دل کھول کر خون کے عطیات دیے تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے لئے 30 خون کی بوتلیں جمع کی گئیں جس میں ام نصرت فاونڈیشن لاہور کے پیرا میڈیکل سٹاف نے بلڈ کی کولیکشن کی
تھیلیسیمیا کیئر فاؤنڈیشن نے ضلع قصور اور کنگن پور کے گردونواح کے جوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ خون کا عطیہ کر کے ان بچوں کے لئے زندگی کا ذریعہ بنیں کیونکہ ان بچوں کو ہر ہفتے ایک خون کی بوتل کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ بچے آپ کے خون کی بدولت اللہ رب العزت کی عطا کردہ زندگی گزار پاتے ہیں ان بچوں کی زیادہ سے زیادہ زندہ رہنے کی مدت 20 سال تک ہے تو آ گے بڑھیں اور زندگی بچائیں جب تک ان بچوں کی سانسیں دنیا پر ہیں
برائے رابطہ
03004275203
اشرف شاہین چئیرمین تھیلیسیمیا کئیر فاؤنڈیشن کنگن پور تحصیل چونیاں ضلع قصور

Leave a reply