سعودی عرب: خوبصورتی کے انجکشن لگوانے کی وجہ سے 40 اونٹ مقابلہ حسن کی دوڑ سے باہر

0
33

سعودی عرب میں اونٹوں کے مشہورمقابلہ حسن میں 40 سے زائد اونٹ نااہل قرار، اونٹوں کوخوبصورت بنانے کے لئے خصوصی انجکشن کا استعمال کیا گیا تھا-

باغی ٹی وی : سعودی میڈیا کے مطابق کنگ عبدالعزیز کیمیل فیسٹول میں حکام نے کریک ڈاؤن کیا اوراونٹوں کوجھریاں دورکرنے والے بوٹوکس انجکشن لگانے، فیس لفٹ اوردیگرچھوٹی موٹی سرجری پر40 سے زائد اونٹوں کو مقابلے کے لئے نااہل قراردے دیا۔

سعودی عرب میں اونٹوں کو پرکشش اورخوبصورت بنانے کے لئے مصنوعی چیزیں استعمال کرنے پرسخت پابندی عائد ہے۔

اونٹوں کے مقابلہ حسن میں اونٹ کوفاتح قراردینے کے لئے اس کا سر،گردن، کوہان اورقد وغیرہ دیکھا جاتا ہے۔ اونٹوں کے مقابلہ حسن جیتنے والے اونٹ کو66ملین ڈالرکا انعام ملتا ہے۔

سعودی عرب:250 ملین ریال انعامات کے ساتھ دنیا کے سب سے بڑےاونٹ میلے کا آغاز

سرکاری خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ سعودی دارالحکومت ریاض کے شمال مشرق میں صحرا میں منعقد ہونے والے ایک ماہ تک جاری رہنے والے فیسٹیول میں ججز مصنوعی طور پر بڑھے ہوئے اونٹوں پر اپنی پابندی کو بڑھا رہے ہیں مقابلہ حسن میں خصوصی اور جدید” ٹیکنالوجی کا استعمال کیاجا رہا ہے-

اس سال، حکام نے دریافت کیا کہ درجنوں افزائش کرنے والوں نے اونٹوں کے ہونٹ اور ناک کو پھیلایا، جانوروں کے پٹھوں کو مضبوط بنانے کے لئے ہارمونز کا استعمال کیا، سروں اور ہونٹوں کو بڑا بنانے کے لیے بوٹوکس کا انجیکشن لگایا، جسم کے اعضاء کو ربڑ کے بینڈوں سے پھولایا، اور فلرز کا استعمال کیا۔

رپورٹ کے مطابق "کلب اونٹوں کی خوبصورتی میں چھیڑ چھاڑ اور دھوکہ دہی جیسی کاروائیوں پر ایکشن لیں گے” رپورٹ میں کہا گیا، منتظمین "جوڑ توڑ کرنے والوں پر سخت جرمانے عائد کریں گے”۔

اومی کرون کا پہلا کیس،این سی او سی کی تردید ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا خط بھی سامنے…

Leave a reply