خود اور دوسروں کو بچائیں،کرونا ایس او پیز پر عمل کریں،

0
47

ننکانہ صاحب : نمائندہ باغی ٹی وی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بزدار حکومت کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں ضلع بھر کے انتظامی افسران اور پولیس مارکیٹوں اور بازاروں میں حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں،عوام الناس کورونا وائرس سے بچنے کے لیے تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، عوام کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں اور حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بناکر اپنا کردار ادا کریں۔ ان خیالات کاظہار ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے ضلع بھر میں حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد اورحکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کے افسرا ن کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کیا ۔ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے بتایا کہ ضلع بھر کی مارکیٹوں ،بازاروں اور پبلک ٹرانسپورٹ میں حکومتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف جاری کریک ڈاﺅن کے دوران دکانوں کو سیل کیا جارہا ہے جبکہ متعدددکانوں کے مالکان کو سخت وارننگ نوٹس جاری کیے گئے ہیں ۔انہوں نے مزید ضلع بھر کی عوام سے اپیل کی کہ غیر ضروری سفر اور گھروں سے نکلنے سے پرہیز کریں، رش والی جگہ پر جانے سے گریز کریں ،اپنے ہاتھوں کو بار بار صابن سے دھوئیں اور ہینڈ سینیٹائزر کے استعمال کو یقینی بنائیں تا کہ ملک پاکستان سے کرونا وائرس کو شکست دی جا سکے۔

Leave a reply