کورونا خدا حافظ ، دبئی ایئرپورٹ پر دنیا بھر سے سیاحوں کی آمد کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا

0
62

کورونا خدا حافظ ، دبئی ایئرپورٹ پر دنیا بھر سے سیاحوں کی آمد کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا

باغی ٹی وی : کرونا کوخیر آباد کہتے ہوئے اہل دبئی میں چہل پہل شروع ہو گئی ، دبئی ایئرپورٹ پر دنیا بھر سے سیاحوں کی آمد کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔ جہاں عرب اور دیگر ممالک سے پروازیں پہنچی ہیں۔
امارات الیوم کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی نے کورونا بحران پر کافی حد تک قابو پانے کے بعد اپنے دروازے سیاحوں کے لیے دوبارہ کھول دیئے ہیں۔
دبئی ایئرپورٹ پر سیاحوں کی پہلی پروازیں جان ایف کینیڈی واشنگٹن، شکاگو، ٹورنٹو اور بیروت کے علاوہ دیگر ہوائی اڈوں سے پہنچی ہیں۔
دبئی ایئرپورٹ نے کورونا وائرس سے بچاؤ اور مسافروں کی سلامتی کے لیے تمام حفاظتی تدابیر اختیار کر رکھی ہیں۔ یہ اقدامات مسافروں کی صحت کو یقینی بناتے ہیں۔
قبل ازیں دبئی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی سپریم کمیٹی نے فیصلہ کیا تھا کہ مخصوص اور محفوظ طریقہ کار کے ذریعے دبئی آنے والے سیاحوں کی آمد کا سلسلہ شروع کیا جائے جو مسافروں کی صحت اور حفاظت کی ضمانت دے۔
الامارات الیوم کے مطابق دبئی کے ہوٹلوں نے مکمل تحفظات کے ساتھ سیاحوں کے استقبال کا انتظام کر رکھا ہے۔
یہاں ہوٹلوں میں 127ہزار 844 کمرے موجود ہیں جن میں لگژری ریزروٹس اور تفریحی سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔

Leave a reply