خودکشی سے آگےکوئی چیزہے تو عمران خان وہ کر لے، خواجہ آصف
مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ خودکشی سے آگےکوئی چیزہے تو عمران خان کو وہ کرنی چاہیے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی آسمانوں سے باتیں کر رہی ہے، یوٹیلیٹی اسٹورزخالی ہیں،رمضان بازارکےنام پرعوام سے دھوکا کیا جارہا ہے، خواجہ آصف نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کے ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانے پر اعتراض نہیں،ماضی میں بی حکومتیں جاتی رہی ہیں. لیکن موجودہ حکومت نےآئی ایم ایف کے آگے پاکستان کا وقار، معاشی آزادی سب کچھ بیچ دیا ،انہوں نے کہا کہ بطوراپوزیشن عمران خان خودآئی ایم ایف کےمخالف رہےہیں،آئی ایم ایف کوحکومت پراعتبار نہیں، اس لیے اپنے لوگ تعینات کیے