سوشانت سنگھ راجپوت: خود کشی یا قتل اہم رپورٹ سامنے آگئی

0
29

ممبئی :رواں سال گذ شتہ ماہ 14 جون خود کشی کر کے موت کو گلے لگانے والے بھارتی 34 سالہ نوجوان اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت پر ان کے مداح ابھی تک غمزدہ ہیں ان کی لاش ممبئی کے علاقے باندرہ میں موجود ان کے اپارٹمنٹ میں پائی گئی تھی اور ان کی اس اچانک اور دردناک موت کو قبول نہیں کر پا رہے ہیں-

سوشانت کے مداحوں کا ماننا ہے کہ وہ خودکشی کر ہی نہیں سکتے تھے انہیں خود کشی کرنے پر مجبور کیا گیا ہے جبکہ کئی با لی وڈ فنکار اور سوشانت سنگھ راجپوت کے مداح ان کی خودکشی میں سازش کا اندیشہ مسلسل ظاہر کررہے ہیں۔

باندرہ پولیس سوشانت سنگھ راجپوت کے کیس کی مسلسل تفتیش کررہی ہے ۔ پولیس اس سلسلہ میں اب تک تقریبا تین درجن لوگوں سے پوچھ گچھ کرچکی ہے-

تاہم اب ایک پولیس افسر کے حوالے سے این بی ٹی نے خبر شائع کی ہے کہ سشانت سنگھ راجپوت ڈپریشن کی دو بیماریوں کا علاج کرا رہے تھے لاک ڈاؤن سے ایک ہفتہ پہلے تک وہ ہندوجا اسپتال میں علاج کرانے کیلئے داخل بھی تھے ۔

این بی ٹی(Navbharat Times) کی رپورٹ کے مطابق پولیس افسر نے بتایا ہے کہ اس کیس میں ابھی تک کسی کے ذریعہ کسی بھی طرح کی بھی پیشہ ور سازش کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے یہ کیس خودکشی کا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق پولیس افسر کا کہنا تھا کہ سوشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کیوں کی ، ہم اس کے نتیجہ پر بھی تقریبا پہنچ گئے ہیں ۔

اس پولیس افسر نے دعوی کیا کہ سوشانت سنگھ راجپوت ڈپریشن کی خطرناک بیماریوں پیرانویا اور بائپولر ڈس آرڈر سے متاثر تھے ۔علاوہ ازیں تفتیش کے دوران گواہوں سے پوچھ گچھ میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ بالی وڈ میں مصروفیات کے باوجود بھی سوشانت سنگھ اکیلاپن محسوس کرتے تھے-

پولیس تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ سوشانت سنگھ راجپوت کی والدہ بھی ڈپریشن سے متاثر تھیں ۔ جب سوشانت سنگھ صرف 16 سال کے تھے تبھی ان کی والدہ نے اس دنیا سے چل بسیں تھیں-

واضح رہے کہ سوشانت سنگھ کی موت کا ذمہ دار بھارتی عوام نے بالی وڈ انڈسٹری کو قرار دیا تھا اور سوشل میڈیا پر اقربا پروری کے خلاف ایک طوفان بھی برپا رہا تھا بعض بالی وڈ لوگوں پر تو عوام نے سرعام تبصرے کیے تھے جبکہ سلمان خان اور کرن جوہر سمیت آٹھ لوگوں کو سوشانت کی موت کا ذمہ۔دار ٹھہراتے ہوئے مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا یہاں تک کہ بہار کی جن ادھیکار پارٹی کے راجیش رنجن عرف پپو یادو کا کہناتھا کہ بہار میں کرن جوہر اور سلمان خان کی فلمیں ریلیز نہیں ہونے دیں گے۔

خیال رہے کہ سوشانت سنگھ راجپوت نے کیریئر کا آغاز 2008 میں ٹی وی سے کیا تھا جبکہ انہوں نے فلمی کیریئر کا آغاز 2013 میں کیا تھا، انہوں نے اب تک محض ایک درجن فلموں میں ہی کام کیا تھا۔

سوشانت سنگھ راجپوت کی فلموں میں کائی پو چے، شدھ دیسی رومانس، پی کے، ڈیٹیکٹو بایو مکیش بخشی، ایم ایس دھونی: دی یونائیٹڈ اسٹوری، رابطہ، ویلکم ٹو نیویارک، کید ارناتھ، سون چڑیا، چھچھورے اور ڈرائیو شامل ہیں۔

سوشانت سنگھ راجپوت کو ان کے 12 سالہ کیریئر کے دوران 20 کے قریب ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا اور انہوں نے 9 ایوارڈز جیتے، انہوں نے بہترین ڈیبیو اداکار، بہترین پاپولر اداکار اور بہترین اداکار کے فلم فیئر، اسکرین ایوارڈ اور زی سائن ایوارڈز اہنے نام کئے-

اداکارہ کنگنا رناوت نے سوشانت سنگھ کی افسوسناک موت کے حوالے سے فلم انڈسٹری کی جانب سے پھیلائے گئے پروپیگنڈے کو بے نقاب کردیا

ویویک اوبرائے نے بھی سوشانت سنگھ کی موت کا ذمہ دار بالی وڈ کو قرار دیا

سوشانت سنگھ کی موت کی ذامہ دار بالی وڈ انڈسٹری ہے بھارتی عوام

سوشانت سنگھ کی موت کے بعد عالیہ بھٹ اور کرن جوہر کو سوشل میڈیا پر بڑی ناکامی

بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کر لی

Leave a reply