خفیہ مراسلے کے مندرجات سامنے رکھے گئے تو میں حیرت زدہ رہ گیا.عمران خان

0
66

خفیہ مراسلے کے مندرجات سامنے رکھے گئے تو میں حیرت زدہ رہ گیا.عمران خان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قوم کو ماہِ صیام کی تکمیل اور عیدِ سعید مبارک

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اللہ کی نعمتوں میں سے فکر و عمل کی آزادی سب سے بڑی نعمت ہے آزادی کی قدر ان کو ہوتا ہے جنہیں غلامی جیسی ذلت کا سامنا رہتا ہے،1947ء میں رمضان کی27ویں شب غلامی کی زنجیروں جکڑی قوم کو آزادی ملی،سامراج آزادی کے بعد بھی ہم پر بالواسطہ غلامی کے سائے کئے رکھنے پر بضد رہا، 7 مارچ کو امریکہ میں پاکستانی سفیر کی جانب سے دفترِ خارجہ کو ایک مراسلہ موصول ہوا،مراسلے میں امریکی حکام کی ہمارے سفارتی عملے سے باضابطہ ملاقات کا احوال درج تھا،خفیہ مراسلے کے مندرجات سامنے رکھے گئے تو میں حیرت زدہ رہ گیا،امریکہ کس قدر ڈھٹائی سے پاکستان کی اندرونی سیاست میں کھلی مداخلت کررہا ہے امریکانے وزیراعظم کو ہٹانے کا حکم دیا اور نہ ہٹانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا ہے سیاسی دشمنوں نے ملکر قومی اسمبلی میں منتخب وزیراعظم کیخلاف عدمِ اعتماد کی تحریک لائی ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کے باوجود حکومت کاتختہ الٹ دیا گیا،سازش کا واحد مقصد پاکستان کو غلامی کی ڈگر پر چلانا اور اس حکومت کو سزا دینا تھا ،

عمران خان نے بائیڈن انتظامیہ سے پاکستان میں حکومت کی تبدیلی پر رائے مانگ لی،کہا کہ 22کروڑ آباد ی کے حامل ملک کے منتخب وزیراعظم کو ہٹاکر کٹھ پتلی وزیراعظم کو لایا گیا،کیا امریکہ کے اس اقدام سے پاکستان میں امریکہ مخالف جذبات کو تقویت نہیں ملی؟امریکہ پاکستان میں فرمانبرداراور کٹھ پتلی وزیراعظم کا خواہاں تھا،امریکہ پاکستان کے یورپین وار میں غیر جانبدارانہ کردار سے خائف تھا،

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ سب کو آگاہ کیا کہ پاکستان میں ہماری حکومت بیرونی سازش کے تحت ہٹائی گئی مراسلہ قوم کے سامنے رکھا، صدر، چیف جسٹس سب کو مراسلہ بھیجا، پاکستان کی حکومت کیخلاف سازش کی گئی، موجودہ وزیراعظم نے کہا مراسلہ جھوٹا ہے، آج سب مان رہے ہیں سازش کے تحت کرپٹ ترین آدمی کو وزیراعظم بنایا گیا ہے،ان کو اس لیے لایا گیا کہ یہ پاکستان کے مفادات کیخلاف امریکہ کی باتیں مانیں گے،امریکہ کی جنگ میں شرکت کرکے ہم نے اپنے لوگوں کو شہید کرایا،امریکہ کی جنگ لڑ کر پاکستان کو کیا فائدہ ہوا،چاہتے ہیں کہ مراسلے پر کمیشن بنایا جائے اور اس کی اوپن سماعت ہو، تحقیقات ہوں گی تو پتہ چلے گا کس کس نے ملک کیساتھ غداری کی انہوں نے ہم پر کیسز بنائے اصل میں ان پر غداری کے کیسز چلنے چاہئیں،آج چاندرات کو سب کو جھنڈے لے کرپاکستان کی آزادی کیلئے نکلنا ہے،یہ قوم اللہ کے سوا کسی کی غلامی کیلئے تیار نہیں ہے،

توہین مسجد نبوی ٫عمران خان۔ شیخ رشید٫فواد چودھری پر مقدمہ درج

زخمی ہونے کے بعد پرویز الہیٰ کی ہاتھ اٹھا کر بددعا، ویڈیو وائرل

حکومت کے ہاتھ پاؤں پھول گئے، شہزاد اکبر کو کیوں نکالا؟

پنجاب اسمبلی، ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج

ایسی کون سی دوائی ہے جس سے 24 گھنٹوں میں ٹوٹا ہوا ہاتھ ٹھیک ہوگیا؟ حمزہ شہباز

عمران خان کے مشیر بیرون ملک روانہ

میری جان سے زیادہ پاکستان کی آزادی ضروری ، فوری الیکشن چاہتے ہیں ، عمران خان

کراچی جانے کیلئے عمران خان کو جہاز کس نے دیا؟ بحث چھڑ گئی

Leave a reply