ایم ڈی کیٹ انٹری ٹیسٹ:خفیہ بلیو ٹوتھ ڈیوائس سے چیٹنگ کرنیوالے درجنوں طلبہ گرفتار

ڈیوائس سے امتحانی ہالوں میں امیدواروں نے پرچہ آؤٹ کر کے حل کرنا تھا
mDcat

کراچی، لاہور، کوئٹہ اور پشاور سمیت مملک بھر میں میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے ایم ڈی کیٹ انٹری ٹیسٹ ہور ہے جس میں ہزاروں کی تعداد میں طلبا حصہ لے رہے ہیں، ٹیسٹ میں خفیہ بلیو ٹوتھ ڈیوائس سے چیٹنگ کرنے والے درجنوں طلبہ کو گرفتار کر لیا گیا۔

باغی ٹی وی: محکمہ اعلیٰ تعلیم نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا پرچ آؤٹ کرانے کا منصوبہ ناکام بنا دیا اس حوالے سے سیکرٹری اعلیٰ تعلیم انیلا محفوظ درانی نے بتایا کہ بلیوٹوتھ سے ٹیسٹ کو آؤٹ کرانے والے خفیہ گروہ کی اطلاع ملی تھی، اطلاع ملی کہ ایک گروہ بلیو ٹوتھ ڈیوائسز سے طلبا کو ٹیسٹ میں مدد کرے گا، ڈیوائس سے امتحانی ہالوں میں امیدواروں نے پرچہ آؤٹ کر کے حل کرنا تھا۔

سیکرٹری اعلیٰ تعلیم کے مطابق اطلاع ملتے ہی ایٹا کے اعلی حُکام کو اس بابت متنبیہ کیا، ہدایات ملتے ہی ایٹا اسٹاف نے صوبے کے تمام ہالوں پر انٹری کے وقت خصوصی چیک بڑھا دیا اور خصوصی چیک کےدوران عملے نے اپنے فون کا بلیو ٹوتھ آن کرکے بلیو ٹوتھ ڈیوائسز کا سُراغ لگایا اس دوران درجنوں طلبہ و طالبات کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کیا گیا، ملوث طلبہ و طالبات کے خلاف ان فئیر مینز کا پرچہ کاٹا گیا۔

اگلے ہفتے پٹرولیم مصنوعات فی لیٹر 15 روپے تک مہنگی ہونے کا امکان

واضح رہے کہ دو روز قبل پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے واضح کیا تھا کہ ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ کا امتحان 10 ستمبر کو ہو گا، اس کے علاوہ کوئی دوسرا ٹیسٹ نہیں ہو گا لہذا جن بچوں نے ٹیسٹ کے لیے رجسٹریشن کروائی ہے وہ متعلقہ امتحانی مراکز پہنچیں۔

ترجمان پی ایم ڈی سی کے مطابق ایم ڈی کیٹ امتحان ملک بھرکے 31 شہروں میں بیک وقت لیا جا رہا ہے جس میں ایک لاکھ 80 ہزارسے زائد امیدوار حصہ لے رہے ہیں جبکہ بین الاقوامی سینٹرز میں 382 طلبا ایم ڈی کیٹ امتحان دے رہے ہیں، بین الاقوامی سینٹر دبئی میں185 اور سعودی عرب میں197 امیدوار امتحان دے رہے ہیں، پنجاب میں 66875، سندھ میں 40528، خیبر پختونخوا میں 46439 اور بلوچستان میں 9230 امیدوار ایم ڈی کیٹ کاامتحان دے رہے ہیں، اس کے علاوہ گلگت میں 926، آزاد کشمیر میں 4036 اور اسلام آباد میں 12118 امیدوار ایم ڈی کیٹ امتحان دے رہے ہیں ایم ڈی کیٹ کے انٹری ٹیسٹ کے لیے امتحانی مراکز پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور بعض امتحانی مراکز پر دفعہ 144 بھی نافذ کی گئی ہے۔

ایف بی آر کا ٹیکس چوروں کی جائیدادیں نیلام کرنے کا فیصلہ

Comments are closed.