کُھلی فضا میں مچھروں سے بچنے کے آسان ٹوٹکے

0
43

کُھلی فضا میں مچھروں سے بچنے کے آسان ٹوٹکے
موسم کے خوشگوار ہونے اور گرمی کے ختم ہونے کے ساتھ ہی جہاں ہم کھلی فضا میں زیادہ وقت گُزارنا چاہتے ہیں وہاں مچھر بھی ہمارے انتظار میں وہیں بیٹھے ہوتے ہیں تاکہ ہمارا خون پی سکیں یہ ہمارا کُھلی فضا میں بیٹھنا محال کر دیتے ہیں خاص طور پر پیڑ پودوں کے پاس مچھروں کی فوج ہمارا ایسا استقبال کرتی ہے کہ ہم وہاں سے بھاگنے پر مجبور ہوجاتے ہیں اور آجکل تو پاکستان میں ڈینگی مچھر بھی کافی تعداد میں اپنی افزائش کر چُکے ہیں اور ڈینگی کے کاٹنے کا خوف ہمیں باہر نکلنے سے روکتا ہے

حشرات کے کاٹنے کے علاج کے مختلف طریقے


جنگلی پودینے کا تیل:
یہ تیل آپ کوکسی بھی پنسار سے مل جائے گا اور اسے جسم پر ملنے سے مچھروں سے ایک سے ڈیڑھ گھنٹے تک بچا جا سکتا ہے
دارچینی کا تیل:
دارچینی کا تیل جہاں کھانوں کو خوش ذائقہ بناتا ہے وہاں مچھروں کو دارچینی کے تیل کی خُوشبو سے نفرت ہے، دار چینی کا تیل مچھروں کے انڈوں کو بھسم کر دیتا ہے اور مچھروں کو اپنے قریب بھی نہیں پھٹکنے دیتا دو چمچ پانی میں آدھا چمچ دارچینی کا تیل مکس کرکے جسم پر مل لیں اور مچھروں سے بے فکر ہوجائیں
ٹیٹری آئل:
ٹی ٹری آئل جہاں اینٹی سیپٹیک اینٹی مائیکروبل اینٹی اینفلامیٹری خوبیوں کا حامل ہوتا ہے وہاں یہ آئل حشرات وغیرہ خاص طور پر مچھروں کو دُور رہنے پر مجبور کردیتا ہے ٹی ٹری آئل کے چند قطرے جسم پر مل لیں اور آرام سے کُھلی فضا میں دیر تک بیٹھیں مچھر آپ کے قریب بھی نہیں پھٹکے گا
کوکنگ آئل شیمپو اور سرکہ:
50 ملی لیٹر پانی میں 10 ملی لیٹر شیمپو اور 10 ملی لیٹر سرکہ شامل کر کے اچھی طرح ہلا کر کسی سپرے والی بوتل میں ڈال کر رکھ لیں اور اس سپرے کو جسم کے کُھلے حصوں پر سپرے کر دیں، سرکہ مچھروں کو آپ کے قریب بھی نہیں آنے دے گا اور شیمپو سرکے کی بُو ختم کر دے گا اور کوکنگ آئل ان دونوں چیزوں کو باڈی پر دیر تک موجود رکھے گا اور باڈی کریم کا کام کرے گا

ڈینگی بخار یا بریک بون فیور کی علامات بچاو اور احتیاطی تدابیر


ونیلا پاؤڈر:
ونیلا پاؤڈر بازار میں عام دستیاب ہے ونیلا پاؤڈر کو کسی بھی بے بی لوشن میں مکس کر لیں ( دس حصے لوشن ایک حصہ ونیلا پاؤڈر) اور جسم کے کُھلے حصوں پر مل لیں یا پھر ونیلا پاؤڈر کو پانی میں حل کرکے جسم کے کُھلے حصوں اور کپڑوں پر سپرے کر لیں اس سے ڈینگی سمیت تمام مچھر آپ کے قریب بھی نہیں آئیں گے
نیم کا تیل:
نیم کا تیل بھی مچھروں کو انسانی جسم سے دُور رہنے پر مجبور کرتا ہے نیم کے تیل کو کسی بھی دُوسرے تیل میں مکس کر لیں یا بغیر مکس کئیے ہی جسم پر مل لیں
سویا بین آئل:
سویا بین آئل بھی مچھروں کو قریب نہیں آنے دیتا اور اگر سویا بین آئل میں لیمن گراس آئل مکس کرکے جسم پر مل لیا جائے تو سونے پر سہاگہ ہوجاتا ہے اور ان کا مکسچر لمبے عرصے تک مچھروں کو قریب نہیں آنے دیتا
تلسی کے پتے:
تلسی کے پتے اچھی پیس کر اُسے جسم کے کُھلے حصوں پر مل لینے سے مچھروں سے بچا جا سکتا ہے اسی طرح پودینے کے پتے بھی پیس کر مچھروں سے بچنے کے لیے جسم پر ملے جاسکتے ہیں
لونگ کا تیل:
لونگ کا تیل زیتون کے تیل میں ½ کے تناسب سے مکس کر کے جسم کے کُھلے حصوں پر مل لیں یا پھر 5 گرام لونگ لیکر اُسے ایک گلاس پانی میں ڈال کر 15 منٹ تک اُبالیں اور پھر اس پانی کے دس قطرے کسی عطر یا باڈی آئل میں شامل کرکے جسم کے کُھلے حصوں پر مل لیں تو مچھر آپ سے دُور رہے گا

Leave a reply