اراضی ریکارڈ سنٹرز میں ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری کا انعقاد۔

0
24

ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر صوبہ بھر کی طرح ضلع ننکانہ صاحب کے تمام اراضی ریکارڈسنٹرز میں ریونیوعوامی خدمت کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا گیا ۔ضلع بھر کے تمام اراضی ریکارڈسنٹر زمیں منعقدہ ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہر یوں کے دوران ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) محمد عثمان خالد ،اے سی ننکانہ صاحب صولت حیات وٹوسمیت تحصیل شاہکوٹ اور تحصیل سانگلہ ہل کے اراضی ریکارڈ سنٹر میںایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ ) رانا امجد علی نے عوام الناس سے ریونیو سے متعلقہ مسائل سنے اور موقع پر متعلقہ تحصیلدار، سب رجسٹرار،قانونگو ،پٹواری ،عملہ اراضی ریکارڈسنٹر کوان مسائل کوفوری حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ضلع بھر کے تمام اراضی ریکارڈ سنٹرزمیں منعقدہ ریونیو عوامی خدمت کچہریوں میںاسسٹنٹ کمشنر ز،تحصیلدار،نائب تحصیلدار،سب رجسٹرار، پٹواریوں، عملہ اراضی ریکارڈسنٹر سمیت دیگر متعلقہ ضلعی افسران بھی موجود تھے ۔ اراضی ریکارڈسنٹر ننکانہ صاحب میں ریونیوعوامی خدمت کچہری کے دوران ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے کہا کہ ریونیو عوامی خدمت کچہریوں میں ریکارڈ کی درستگی،فرد کا اجرائ،رجسٹری سمیت ریونیوسے متعلقہ دیگر معاملات حل کیے جارہے ہیں،ضلع بھر کے تمام اراضی ریکارڈ سنٹرز میںبہترین،بروقت اور معیاری سروسز فراہم کی جارہی ہیں،اراضی ریکارد سنٹر میں اپنے مسائل کے حل کے لیے آنے والے کسی بھی سائل کو کسی قسم کی بھی دشواری پیش آتی ہے تو وہ فوری میرے آفس میں اطلاع کرے۔انہوں نے کہا کہ اوپن ڈور پالیسی کے تحت میرے آفس کے درواز ے ہمیشہ عوام الناس کے مسائل حل کرنے کے لیے کھلے ہیں ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پرضلع بھر کے تمام اراضی ریکارڈ سنٹرز میں عوام کو پٹوار کلچر سے نجات دلانے ، درستگی ریکارڈ، فرد کا اجرائ، انتقالات کا اندراج، رجسٹری،انکم سرٹیفیکیٹ، معائنہ ریکارڈ،ڈومیسائل کا اجراءاور تصدیق انتقال کی کمپیوٹرائز خدمات کی شفاف انداز میں فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مالک اراضی کو فردات کا اجرائ، انتقالات کا اندارج و تصدیق کے لیے فوری عمل درآمد کیا جارہاہے۔ڈپٹی کمشنرراجہ منصور احمد نے اراضی ریکارڈ سنٹر سمیت محکمہ ریونیو کے تمام افسران و اہلکاران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپنی حاضری کو سو فیصد یقینی بنائیں اور دفاتروں میں آنے والے سائلین سے نرمی سے پیش آئیں خلاف ورزی کرنے والے افسران و اہلکاران کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Leave a reply