خورشید شاہ کو عدالت میں جسمانی ریمانڈ کے لئے پیش کیا جائے گا

0
23

پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو جسمانی ریمانڈ کے لئے آج عدالت پیش کیا جائے گا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خورشید شاہ کو نیب سکھر آج احتساب عدالت میں پیش کرے گی اور خورشید شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گی، خورشید شاہ کی پیشی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ،نیب عدالت کے اطراف مختلف رکاوٹیں کھڑی کرکے راستےسیل کردیئے گئے ہیں،پیپلز پارٹی کے کارکنان کوعدالت کی طرف جانےسےروکنےکیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے.

گرفتاری کے بعد بیماری سیاسی رہنماؤں کا معمول،خورشید شاہ بھی

نیب نے خورشید شاہ کو اے سی دینے کا فیصلہ کیا ہے، خورشی دشاہ کوعارضی طور پرسہولیات دینےکا فیصلہ کیا گیا ہے، نیب حکام کے مطابق نیب آفس سکھر میں خورشید شاہ کے لیے علیٰحدہ سیل تیارکیا گیا ہے، خورشید شاہ کو سیل میں ائیرکنڈیشنڈ کی سہولت دی جائے گی

نیب کو خورشید شاہ پر ترس آ گیا، بڑی سہولت دینے کا فیصلہ

نیب حکام کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما خورشیدشاہ سے تفتیش کے لیےنیب سکھرکے سینئرافسران کی ٹیم تشکیل دی گئی ہے ،خورشید شاہ کی خرابی صحت کو دیکھتے ہوئے ایک ڈاکٹر 24 گھنٹے نیب آفس میں رہے گا

نیب کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ خورشید شاہ نے مبینہ طور پر بے نامی جائیدادیں اور اثاثے بنائے، اسی طرح ہوٹل، پٹرول پمپ بنائے جبکہ وہ عالی شان گھروں کے مالک ہیں، میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نیب کے مطابق خورشید شاہ نے شکار پور روڈ سکھر میں 25 کروڑ لاگت کا تاج محل ہوٹل اعجاز بلوچ کے نام پر جبکہ روہی روڈ پر کروڑوں کی مالیت کا پیٹرول پمپ فرنٹ مین قاسم شاہ کے نام پر بنایا، ایک اور فرنٹ مین پپو مہر کے نام پر سرکاری اراضی پر بنگلہ اور روہڑی میں بے نامی گلگ ہوٹل تعمیر کیا گیا، پروفیسرز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوساٹی سکھر میں بھی محل نما گھر بنایا اور اس کے لیے ظاہر شدہ اثاثوں میں سے رقم استعمال نہیں ہوئی، یہ بھی کہا گیا ہے کہ پیپلزپارٹی رہنما نے عمر جان اینڈ کو اور نواب اینڈ کمپنی کو ٹھیکے دے کر بھی مالی فوائد حاصل کیے،

Leave a reply