خورشید شاہ کی درخواست ضمانت، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

0
32

خورشید شاہ کی درخواست ضمانت، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

سندھ ہائی کورٹ میں پی پی رہنما خورشید شاہ کی اثاثہ جات کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران خورشید شاہ کے وکیل اور نیب پراسیکیوٹر عدالت میں پیش ہوئے۔پی پی رہنما کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ دو سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے مگر ٹرائل کورٹ میں ابھی 44 میں سے صرف تین گواہوں کا بیان ریکارڈ ہوا ہے جبکہ نیب پراسیکیوٹر نے درخواست ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ ملزم کے تاخیری حربوں سے مقدمہ التوا کا شکار ہوا۔

سپریم کورٹ کے حکم پر خصوصی بینچ نے از سرنو سماعت کی سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ خورشید شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کرچکی تھی خورشید شاہ کی درخواست ضمانت ایک بار پھر مسترد کر دی گئی خورشید شاہ کو 18 ستمبر 2019 کو گرفتار کیا گیا تھا خورشید شاہ ایک سال11 ماہ سے جیل میں ہیں سندھ ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو کیس جلد نمٹانے کا حکم دے دیا

قیادت کمزور ہونے کی وجہ سے بھارت آئے روز پاکستان پر حملے کر رہا ہے،خورشید شاہ

گرفتاری کے بعد بیماری سیاسی رہنماؤں کا معمول،خورشید شاہ بھی

خورشید شاہ کی گرفتاری، دونوں بیگمات نے بڑا قدم اٹھا لیا، عدالت پہنچ گئیں

خورشید شاہ سمیت 18 افراد کےخلاف ایک ارب 23 کروڑ کا ریفرنس دائر ہے ،خورشید شاہ کے علاوہ نیب ریفرنس میں ان کے اہلخانہ سمیت 17افراد شامل ہیں ،

واضح رہے کہ  سندھ ہائیکورٹ سکھر بنچ نے پیپلز پارٹی کے رہنما ،رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ اور ان کے بیٹے ایم پی اے فرخ شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی خورشید شاہ اور ان کے 18 ساتھیوں پر نیب عدالت میں ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد آمدن کے اثاثے بنانے کے الزام میں ریفرنس زیر سماعت ہے

Leave a reply