مزید دیکھیں

مقبول

سیالکوٹ: سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات کا جائزہ، اے ڈی سی جنرل کا سرپرائز وزٹ

سیالکوٹ (بیوروچیف شاہد ریاض) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل (اے...

گھر میں گھس کر مارپیٹ اور تشدد ،ڈی پی او سے انصاف کی اپیل

قصور منڈی عثمان والا کے علاقہ میں بااثر لوگ محنت...

قصور: ممانی کو بھگا نے والا بھانجا اپنے ماموں کے ہاتھوں قتل

قصور (ڈسٹرکٹ رپورٹرطارق نویدسندھو)منڈی عثمان والہ کے علاقے تتاراکامل...

سیالکوٹ: بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کرنے والا اشتہاری گرفتار

سیالکوٹ (باغی ٹی وی/بیوروچیف شاہدریاض): پنجاب پولیس سپیشل آپریشنز...

خورشید شاہ کے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا

نیب کی جانب سے خورشید شاہ کے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو عدالت میں پیش کر دیا گیا، خورشید شاہ کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ خورشید شاہ کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے،کشمیر اور دیگر مسائل سے توجہ ہٹانے کیلیے خورشید شاہ کو گرفتار کیا گیا،خورشید شاہ کے خلاف 2014 میں بھی نیب نےانکوائری کی تھی،ہائی کورٹ کے حکم پر 2014 میں نیب نے کیس ختم کیا تھا،

نیب کے وکیل نے کہا کہ خورشید شاہ پر آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کے الزام میں انکوائری شروع کی خورشید شاہ انکوائری میں نیب سے تعاون نہیں کر رہے،نیب سے تعاون نہ کرنے پر خورشید شاہ کو گرفتار کیا گیا،خورشید شاہ کولیٹرلکھےگئےمگرعدم تعاون رہا

تحقیقات کے لئے خورشید شاہ کا 15 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے.

خورشید شاہ کو نیب نے احتساب عدالت میں پیش کر دیا، عدالت پیشی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، پیپلزپارٹی کے جیالوں کی بڑی تعداد احتساب عدالت سکھر کے باہر موجود ہے

خورشید شاہ کی پیشی کے موقع پر کارکنان کی جانب سے خورشید شاہ پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی اور جئے بھٹو کے نعرے لگائے گئے ،خورشید شاہ نے بھی کارکنوں کو ہاتھ ہلا کر نعرے کا جواب دیا اور کہا کہ جئے بھٹو

خورشید شاہ کی پیشی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ،نیب عدالت کے اطراف مختلف رکاوٹیں کھڑی کرکے راستےسیل کردیئے گئے ہیں،پیپلز پارٹی کے کارکنان کوعدالت کی طرف جانےسےروکنےکیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے.

گرفتاری کے بعد بیماری سیاسی رہنماؤں کا معمول،خورشید شاہ بھی

نیب نے خورشید شاہ کو اے سی دینے کا فیصلہ کیا ہے، خورشی دشاہ کوعارضی طور پرسہولیات دینےکا فیصلہ کیا گیا ہے، نیب حکام کے مطابق نیب آفس سکھر میں خورشید شاہ کے لیے علیٰحدہ سیل تیارکیا گیا ہے، خورشید شاہ کو سیل میں ائیرکنڈیشنڈ کی سہولت دی جائے گی

نیب حکام کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما خورشیدشاہ سے تفتیش کے لیےنیب سکھرکے سینئرافسران کی ٹیم تشکیل دی گئی ہے ،خورشید شاہ کی خرابی صحت کو دیکھتے ہوئے ایک ڈاکٹر 24 گھنٹے نیب آفس میں رہے گا

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan