
بزرگ پنشنرز کے مسائل حل کرنے کیلئے ڈاک خانہ خوشاب جانے والی میڈیا ٹیم پر ڈاکخانہ ملازمین نے بدترین تشدد کیا اور ان کے کیمرے توڑڈالے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈاک خانہ ملازمین کے تشدد سے سماء ٹی وی کے رانا ظہیر، آپ نیوز کے ستار مرزا اور ہم نیوز کے وقاص شامل ہیں. زخمی صحافیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہر آباد میں داخل کروا دیا گیا ہے. خوشاب میںپیش آنے والے اس واقعہ کی جوہر آباد خوشاب سمیت ملک بھر کی تمام صحافتی تنظیموں نے شدید مذمت کی ہے اور صحافیوں پر بلاوجہ بہیمانہ تشدد کرنے والے ڈاکخانہ ملازمین کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے.
رانا ظہیر جو اس واقعہ میںبری طرح زخمی ہوئے ہیں. خوشاب میںالیکٹرونک میڈیا کے صدر ہیں. وادی سون پریس کلب کے عہدیداران الطاف چغتائی، ملک احمد سعید اعوان اور ملک زاہد فاروق اعوان و دیگر نے اس افسوسناک واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے ڈی سی او خوشاب سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے.
پی ایف یو جے اور پاکستان میڈیا کونسل نے بھی اس واقعہ کی شدید مذمت کی ہے.