خوشاب پی پی 84،پولنگ جاری، الیکشن کمیشن نے جاری کیں اہم ہدایات

0
25

خوشاب پی پی 84،پولنگ جاری، الیکشن کمیشن نے جاری کیں اہم ہدایات
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خوشاب کے حلقہ پی پی 84میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ جاری ہے

الیکشن کمیشن حکام کے مطابق پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ ووٹرز کورونا ایس او پیز کا خیال رکھیں پی پی84 میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے امیدواروں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ حلقے میں 229 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں اور14کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

یہ نشست مسلم لیگ ن کے ایم پی اے ملک وارث کلو کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی۔ نون لیگ کی جانب سے ملک وارث کلو مرحوم کے بیٹے ملک معظم کلو کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سردار حسین علی خان بلوچ کو میدان میں اتارا گیا ہے۔ جبکہ غلام حبیب احمد پیپلزپارٹی کے امیدوار ہیں۔ حلقے میں کل ووٹرز کی تعداد 2لاکھ92 ہزار687 ہے۔ حلقے میں 229 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔حلقہ پی پی 84 میں گزشتہ15 برسوں سے نون لیگ واضح اکثریت سے کامیاب ہوتی آرہی ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ کیا یہ روایت قائم رہتی ہے یا پھر تحریک انصاف اپ سیٹ کرنے جا رہی ہے۔

الیکشن کمشنر پنجاب غلام اسرار کا کہنا ہے کہ ووٹر بلا خوف پولنگ اسٹیشنز میں ووٹ ڈالنے آئیں، ووٹر ز ایس او پیز کی مکمل پابندی کریں،پریذائیڈنگ افسر کا تصدیق شدہ فارم 45حاصل کیے بغیر پولنگ اسٹیشن نہ چھوڑیں پریذائیڈنگ افسران کو بھی فارم 45 سے متعلق ہدایات جاری کی گئیں ،پریذائیڈنگ افسران ہر پولنگ ایجنٹ کو فارم 45کی مصدقہ کاپی مہیا کریں ، پریذائیڈنگ افسرفارم 45وصول کراتے ہوئے پولنگ ایجنٹ سے دستخط کروائیں گے،پریذائیڈنگ افسران تصدیق شدہ اور پولنگ ایجنٹوں کے دستخط شدہ فارم 45 ریٹرننگ افسر کو مہیا کریں گے

ڈی پی او خوشاب نےمختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا ڈی پی او خوشاب نے ایس او پیز پر سختی سے عمل کروانے کی ہدایت کی ہے

2018 کے الیکشن میں اس نشست سے ن لیگ جیتی تھی، تحریک انصاف دوسرے، اور تحریک لبیک تیسرے نمبر پر تھی

Leave a reply