fbpx

خوشاب ضمنی الیکشن، مریم نواز کے بعد شہباز شریف نے بھی اپیل کر دی

خوشاب ضمنی الیکشن، مریم نواز کے بعد شہباز شریف نے بھی اپیل کر دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے پی پی 84 خوشاب میں عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہل خوشاب سے اپیل ہے کہ وہ اپنے ووٹ کے آئینی حق کا قومی جذبے، سمجھداری اور سوچ سے استعمال کریں

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی قیادت میں پاکستان اور پنجاب کی ترقی کو ووٹ دیں انشاءاللہ ، آج خوشاب کے عوام بھی مہنگائی، بے روزگاری، معیشت کی تباہی کے خلاف ووٹ دیں گے ضمنی انتخاب کے موقع پر کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ ووٹرز اور پولنگ پر مامور عملہ کی زندگیاں محفوظ رہیں ووٹرز سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ ووٹ کا آئینی حق استعمال کرنے کے ساتھ کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر بھی عمل کریں

قبل ازیں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا کہنا تھا کہ خوشاب کے بہنو بھائیواور بزرگو! کرونا کے خلاف حفاظتی انتظام کر کہ گھر سے نکلیں اور اپنے ووٹ سے ملک کی ترقی کو لگے وائرس سے محفوظ کریں۔ووٹ کی لائن میں کھڑے ہوکرعوام کو ایک کلو آٹا چینی کے لئے لائن میں کھڑا کرنے والوں کے خلاف اپنا فیصلہ سنائیں۔خوشاب میں انشاءاللّہ شیر دھاڑے گا

خوشاب کے حلقہ پی پی 84میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ جاری ہے الیکشن کمیشن حکام کے مطابق پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ ووٹرز کورونا ایس او پیز کا خیال رکھیں پی پی84 میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے امیدواروں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے

بلاول زرداری نے اہم شخصیت سے استعفیٰ مانگ لیا

کراچی ضمنی الیکشن، ن لیگی امیدوار نے الیکشن کمیشن سے کیا مطالبہ کر دیا؟

این اے 249 انتخابات، شہباز شریف نے دیا ووٹرز کے لئے اہم پیغام

کراچی ضمنی الیکشن، اراکین اسمبلی کو حلقے سے نکال دیا گیا

این اے 249 الیکشن نتائج،ن لیگ نے دوران سماعت ایسا مطالبہ کر دیا کہ پی پی نے سر پکڑ لیا

خوشاب ضمنی الیکشن، کسی کو دھاندلی نہیں کرنے دیں گے،ن لیگ کا اعلان

2018 کے الیکشن میں اس نشست سے ن لیگ جیتی تھی، تحریک انصاف دوسرے، اور تحریک لبیک تیسرے نمبر پر تھی

مختلف سیاسی جماعتوں کے 8 امیدوار میدان میں ہیں۔ علی حسین خان، پاکستان تحریک انصاف سے، محمد معظم شیر پاکستان مسلم لیگ (ن) سے، غلام حبیب احمد پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیر ینز سے، امجد رضا بطور آزاد امیدوار، اورنگزیب بطور آزاد امیدوار، عمران حیدر خان بطور آزاد امیدوار، محمد الیاس خان بطور آزاد امیدواراور حافظ محمد اصغر علی ٹی ایل پی سے انتخاب میں حصہ لیں گے۔ خورشید عالم، بطور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور شکیل احمد بطور ریٹرننگ آفیسر تعینات کئے گئے ہیں۔ حلقے کی حدود میں ضلع خوشاب کی 3 تحصیلیں نور پور تھل، قائدآباد اور تحصیل خوشاب کا علاقہ شامل ہے

خوشاب ،ضمنی الیکشن، پولنگ کے دوران پولنگ سنٹر میں بچے کی پیدائش

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.