خوشاب ضمنی الیکشن، کسی کو دھاندلی نہیں کرنے دیں گے،ن لیگ کا اعلان

خوشاب ضمنی الیکشن، کسی کو دھاندلی نہیں کرنے دیں گے،ن لیگ کا اعلان پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطاءاللہ تارڑ نے خوشاب ضمنی الیکشن کے حوالے سے کہا ہے کہ پچھلے کچھ دنوں سے خوشاب الیکشن کیمپین کی نگرانی کر رہا ہوں۔ مسلم لیگ ن کو پی پی 84 میں عوام کی اکثریت کی حمایت حاصل ہے۔ عطاءاللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم سے لوگ مسلم لیگ ن کے دور کو یاد کرتے ہیں جس میں عوامی خدمت کے ریکارڈ قائم کئے گئے۔الیکشن کو پر امن اور شفاف رکھنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے لئے میدان میں موجود ہوں۔ ووٹ پر پہرہ بھی دیں گے اور ووٹ کی عزت بھی کروانا جانتے ہیں۔ حکمران جماعت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے۔ کسی کو دھاندلی نہیں کرنے دیں گے۔ آج کا دن انشاءاللہ مسلم لیگ ن کی فتح کا دن ہو گا اور میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف پر اعتماد کے اظہار کا دن ہو گا۔ خوشاب کے عوام نکلیں اور بلا خوف و خطر اپنا ووٹ کاسٹ کریں۔ خوشاب کے حلقہ پی پی 84میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ جاری ہے الیکشن کمیشن حکام کے مطابق پولنگ شام 5 … خوشاب ضمنی الیکشن، کسی کو دھاندلی نہیں کرنے دیں گے،ن لیگ کا اعلان پڑھنا جاری رکھیں