خشک جلد کے لئے بہترین ماسک

0
59

سردیوں میں ہماری جلد خشکی اور مختلف مسائل کا شکار ہو جاتی ہے بہت سے ایسے مسائل ہیں جو اس موسم میں شدت پکڑ لیتے ہیں مثلاً جلد کا پھٹنااور خشکی وغیرہ اس سلسلے میں خصوصی احتیاط اور ان کا بروقت علاج کرنے کی ضرورت ہوتی ہے ورنہ ہماری جلد بے رونق اور روکھی سی ہو جاتی ہے

ہماری جلد کو نرم و ملائم اور خوبصورت رہنے کے لیے مناسب نمی کی ضرورت ہوتی ہے اگر کسی وجہ سے نمی کی مناسب مقدار جلد کو میسر نہ ہو تو اس کی ساخت خشک ہو جاتی ہے۔بعض مردو خواتین کی جلد قدرتی طور پر خشک ہوتی ہے جو کوئی سنگین مسئلہ نہیں ہے جلد کو خشک اور کھردرا بنانے میں زیادہ تر موسمی اثرات غیر مناسب احتیاط،سستے لوشن یا صابن کا استعمال،جسم میں پانی اور وٹا منز کی کمی اور غیر مناسب خوراک وغیرہ وجہ بنتے ہیں
https://baaghitv.com/shehad-sy-skin-ko-khoobsurat-bnaney-k-behtareen-tareeky/
اگر خشک جلد کی مناسب دیکھ بھال نہ کی جائے تو وقت کے ساتھ ساتھ جلد کھردری اور جھریوں کا شکار ہو جاتی ہے ایسے میں ہمیں سب سے پہلے اپنی خوراک کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے تا کہ اندرونی طور پر جلد میں نمی پیدا ہو ایسی غذائوں کا استعمال کرنا چاہیئے جو جلد کو تازگی فراہم کرتی ہیں اس کے بعد جلد کی بیرونی حفاظت کی باری آتی ہےاس حوالے سے چند ماسکس کا استعمال کر کے ہم خاص طور پر سرد موسم میں نہ صرف جلد کی تازگی برقرا ر رکھ سکتے ہیں بلکہ خوبصورت اور جاذب نظر بھی نظر آ سکتے ہیں

سردیوں میں خشک جلد کے لیے بہترین کیلے کا ماسک ہے یہ ماسک جلد کو قدرتی نمی اور موئسچرائزر فراہم کرتا ہے یہ ماسک چہرے پر لگانے سے پہلے منہ اچھی طرح دھو کر خشک کر لیں ماسک بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ مسلا ہوا کیلا، پائوڈر کا دودھ او ر ایک چائے کا چمچ شہد ملا کر پیسٹ تیار کر لیں پھر چہرے اور پوری گردن پر لگائیں اس کے بعد ململ کے باریک کپڑے سے چہرے کو ڈھانپ لیں پندرہ منٹ کے بعد چہرہ اور گردن دھو لیں

خشک جلد کے لیے ایک اور بہترین ماسک پھینٹا ہوا دہی اور شہد ملا کر استعمال کیا جا سکتا ہے دونوں اجزاء کو شامل کر کے کیلے کے ماسک کی طرح ہی چہرے پر لگائیں اور پندرہ سے بیس منٹ بعد نیم گرم پانی سے چہرہ دھو لیں دہی کا ماسک جلد میں نمی پیدا کرتا ہے ساتھ ہی رنگت بھی نکھارتا ہے

چکنی جلد والی خواتین کو چاہیے کہ سردیوں میں جلد کو خوبصورت بنانے کے لیے انڈے کی سفیدی اور لیموں کا ماسک لگائیں ۔ نڈے کی سفیدی میں چند قطرے لیموں شامل کر کے اتنا پھینٹیں کہ جھاگ بن جائے اب اسے چہرے پر لگائیں اور خشک ہونے کے لیے چھوڑ دیں خشک ہونے کے بعد ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو لیں

نارمل جلد کے لیے ایک حصہ خشک پائؤڈر دودھ او ر ایک حصہ کچی ملتانی مٹی لے کر اس میں زیتون کا تیل ملا لیں اور پیسٹ بنا کر چہرے اور گردن پر لگائیں پندرہ منٹ بعد صاف پانی سے چہرہ دھو لیں

Leave a reply