ولاگر خوشحال یوسفزئی آج اپنا بائیسواں جنم دن منا رہے
خوشحال یوسفزئی سوات کے ایک گاؤں برکانا میں تیس جون کو ماہر تعلیم اور متحرک سماجی کارکن ضیاء الدین یوسف زئی کے گھر پیدا ہوئے۔ آج تیس جون کو وہ اپنی بائیسویں سالگرہ منا رہے ہیں۔
واضح رہے خوشحال یوسفزئی ان دنوں لندن کی ایک جامع میں زیر تعلیم ہیں اور وہ تعلیم کے ساتھ اپنے یوٹیوب چینل پر مختلف موضوعات پر ولاگز اور ایک پروگرام بھی کرتے ہیں، جنہیں لوگ کافی پسند کرتے ہیں کیونکہ ولاگز میں وہ زندگی کے تجربات سے لیکر ورزش کرنے تک لوگوں کو سمجھاتے ہیں جبکہ ان کے والد ضیاء الدین یوسفزئی ملالہ فنڈ کے شریک بانی ہیں اور بعض اوقات وہ بھی اپنے بیٹے کے یوٹیوب چینل پر انہیں انٹرویو دیتے نظر آتے ہیں۔
خوشحال یوسفزئی کو تحقیقاتی صحافی ملک رمضان اسراء نے جنم دن پر مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ:
"میرے پیارے بھائی خوشحال آپ کو سالگرہ بہت بہت مبارک ہو، آپ ہمیشہ کے لیے چمکتے رہیں اور اپنی پوری زندگی اچھی دولت اور بہترین صحت کے ساتھ گزاریں۔
انہوں نے مزید کہا: دل سے بہت سارا پیار اور دعائیں پیارے کے وائی”
Many many happy birthday to my beloved brother, Khushal, May you shine forever and successful in your whole life with good wealth and excellent health. Lots of love and prayers for you from the core of my heart dear KY. Stay blessed. Khush raho https://t.co/k0rHA35Xxn
— Malik Ramzan Isra (@MalikRamzanIsra) June 30, 2022
خوشحال نے اپنے جنم دن پر والدین اور دوستوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: میں ان سب کا مشکور ہوں جو میری زندگی کے اتار چڑھاؤ میں ہمیشہ مدد کرتے ہیں.
22 today🎂 Thank you to my family and friends who supported through ups and downs❤️ pic.twitter.com/zUdHSsbtwB
— Khushal Yousafzai (@KhushalYusafzai) June 29, 2022
خوشحال کے دوست رج علی فیصل نے ان کے ساتھ لی گئی ایک یاد گار تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا: پیارے بھائی خوشحال میں آپ کے لیے نیک خواہشات، ڈھیروں خوشیاں، اچھی صحت، ہمیشہ والی ہنسی اور آپ کے تمام خواب پورے ہونے کی تمنا کرتا ہوں۔ زندگی کو بھرپور طریقے سے جیو ۔جنم دن بہت بہت مبارک ہو
پیارے بھائی خوشحال میں آپ کے لیے نیک خواہشات، ڈھیروں خوشیاں، اچھی صحت، ہمیشہ والی ہنسی اور آپ کے تمام خواب پورے ہونے کی تمنا کرتا ہوں۔ زندگی کو بھرپور طریقے سے جیو۔جنم دن بہت بہت مبارک ہو
🎂👏🎂💞 pic.twitter.com/UEzjO1beVP— Rajab Ali Faisal (@RajabAliFaisal) June 30, 2022