مستحکم اور خوشحال پاکستان کیلے عوام کے حقوق کا تحفظ ضروری ہے،شازیہ مری
پیپلز پارٹی رہنما،رکن قومی اسمبلی، پارٹی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کا عالمی دن اس عزم کے ساتھ منایا جاتا ہے کہ اس کے فروغ اور تحفظ کو یقینی بنایا جائے،
شازیہ مری کا کہنا تھا کہ 1948 ء کا اقوام ِمتحدہ کا انسانی حقوق کا عالمی اعلامیہ مذہبی اور معاشرتی حقوق کا عکاس ہے، پاکستان کا آئین بھی تمام شہریوں کو بنیادی حقوق کی ضمانت دیتا ہے ،جمہوریت، امن، آزادی اور انسانی حقوق ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں، مستحکم اور خوشحال پاکستان کیلے عوام کے حقوق کا تحفظ ضروری ہے، 1973ع کے آئین میں شہید بھٹو کے دئیے گئے آئینی حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں، اپنے دور اقتدار میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے پاکستان میں انقلابی اقدام اٹھائے، پیپلزپارٹی ہمیشہ مزدوروں، کسانوں، خواتین، نوجوانوں اور پسے ہوئے طبقات کے حقوق کی ضامن رہی ہے، انسانی حقوق کے عالمی دن پر مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کو نہیں بھولنا چاہیے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں ہونے والے مظالم کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کرے،