کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ حنا خواجہ بیات نے ڈانس ویڈیو پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ خوشیاں بانٹنے سے خوشیاں بڑھتی ہیں اور جو لوگ یہ بات نہیں سمجھتے ہمیشہ پریشان رہتے ہیں-
باغی ٹی وی : حنا خواجہ بیات نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی ویڈیو شیئر کی اس ویڈیو میں ایک آرٹسٹ کو لندن کی گلی میں بالی ووڈ کا مشہور گانا ’لندن ٹھومکدا‘ گاتے ہوئے جبکہ اداکارہ اور کچھ دیگر افراد کو اس گانے پر ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ جب کوئی موسیقار آپ کو پہچان لے اور آپ سے اپنے ساتھ پرفارمنس میں شامل ہونے کی درخواست کرے۔
حنا خواجہ بیات کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے ،کچھ سوشل میڈیا صارفین نے یہ سوال اُٹھایا کہ اداکارہ رمضان میں اس طرح کیوں ڈانس کر رہی ہے جبکہ کچھ نے ان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ خوش ہیں اور اپنی زندگی میں تھوڑا لطف اندوز ہو رہی ہیں تو اس میں کوئی برائی نہیں ہے۔
آئی ایم ایف پروگرام پاکستان کی ترقی کے لیے اہم ہے،شہباز شریف
حنا خواجہ بیات نے اس ویڈیو پر تنقید کرنے والوں کو کہا کہ میں جانتی ہوں کہ ایک آرٹسٹ کے کام کی حوصلہ افزائی کی جائے تو اسے کتنی خوشی ہوتی ہے، بس صرف اسی لیے میں نے ایسا کیا خوشیاں بانٹنے سے خوشیاں بڑھتی ہیں اور جو لوگ یہ بات نہیں سمجھتے ہمیشہ پریشان رہتے ہیں، اس لیے اپنی سوچ کو مثبت رکھیں اور ہمیشہ خوش رہیں۔
وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو پارلیمنٹ ہاؤس سے اپنی کُرسی بھی اُٹھا کر لے گئے