خسرو بختیار، ہاشم جواں بخت کیخلاف آمدن کیس کی جلد سماعت کیلئے متفرق درخواست سپریم کورٹ میں دائر

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار خسرو بختیار اور صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی جلد سماعت کیلئے متفرق درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی گئی ہے –

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے درخواست گزار رئیس احسن عابد ایڈووکیٹ نے دائر کی متفرق درخواست میں عدالت سے کیس کی سماعت 4 اپریل سے شروع ہونے والے ہفتے میں مقرر کئے جانے کی استدعا کی گئی-

اسلام آباد کا سیاسی موسم،ایئر لائن نے بھی مسافروں کیلئے اہم ہدایات جاری کر دیں

درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ کیس سے بنیادی عوامی حقوق وابسطہ ہیں درخواست گزار نے مزید کہا کہ کیس کی پیروی کرنے پر مجھے ہراساں بھی کیا جارہا ہے-

واضح رہے کہ گزشتہ برس جنوری میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی وزیر خسرو بختیار اور ان کے بھائی ہاشم جواں بخت کے اثاثہ جات کیس ناقابلِ سماعت قرار دے دیا تھا جسٹس سردار احمد نعیم اور جسٹس فاروق حیدر نے احسن عابد کی درخواست پر فیصلہ سنایا تھا-

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری نے وفاقی وزیر خسرو بختیارکی نااہلی کی درخواست مسترد کی تھی وزیر خزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت کی نااہلی کی درخواست بھی مسترد کر دی گئی تھی جبکہ اس سے قبل احتساب اپیلٹ ٹریبونل نے قومی احتساب بیورو(نیب) کو ہدایت کی تھی کہ وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار اور صوبائی وزیر ہاشم جوان بخت کیخلاف 3 ماہ میں تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ جمع کرائی جائے۔

نیا پاکستان پرویز الہٰی بنائیں گے تو پی ٹی آئی کو بنانے کی کیا ضرورت تھی،علیم خان گروپ

درخواست کے مطابق ہاشم جوان بخت اور خسرو بختیار کے اثاثوں میں 5 سال کے دوران 100 ارب کا اضافہ ہوا۔ نیب ملتان نے دونوں بھائیوں کیخلاف انکوائری مکمل کی تو کیس لاہور ٹراسفر کردیا گیا۔

درخواست گزارنےمؤقف اپنایا تھا کہ نیب ملتان سےکیس لاہورمنتقل کرنا بدنیتی پر مبنی اور خلاف قانون ہے دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے مؤقف اپنایا تھا کہ چیرمین نیب کا استحقاق ہے کہ وہ انکوائری کسی بھی بیورو کو منتقل کر سکتے ہیں عدالت نے حکم دیا تھا کہ ہم نیب کو تین ماہ کا وقت دیتے ہیں انکوائری مکمل کر کہ رپورٹ جمع کروائی جائے۔

یاد رہے کہ درخواست گزار نے اسی مقدمہ میں چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب لاہور کیخلاف توہین عدالت کی درخواستیں بھی دائر کر رکھی ہیں۔

دھمکی آمیز خط کے بارے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے

Comments are closed.