تبدیلی آنے لگی ،خواجہ سرا کو اہم ادارے میں ملازمت مل گئی

0
58

اسلام آباد : کون کہتاہے کہ تبدیلی نہیں‌آئی ، بیت المال پاکستان میں خواجہ سرا کو نائب قاصد کی ملازمت دے دی گئی۔سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر ایک ٹوئٹ کے ذریعے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ بیت المال میں خواجہ سرا فیصل کو ملازمت دے دی گئی ہے، اس کی تعلیمی قابلیت میٹرک ہے۔


محکمہ اطلاعات نے فیصل کی ملازمت کا خیرمقدم بھی کیا۔یاد رہے کہ اس سے پہلے خواجہ سراوں کو اتنے زیادہ حقوق نہیں دئیے گئے تھے ، سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ریٹائرد ثاقب نثار نے خواجہ سراوں کے حوالے سے اہم فیصلے کرکے حکومتوں کوان کی بہتری کے لیے اقدامات کرنے پر مجبور کردیا ہے.

Leave a reply