اداکاراؤں کی کرداکشی : خواتین کی عزت نہ کرنے والے ذہنی بیمار ہیں،مریم اورنگزیب

0
29
maryam

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پاکستانی اداکاراؤں کی کردار کشی کی مہم کی مذمت کرتے ہوئے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سے قانونی کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

باغی ٹی وی: وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے پاکستانی اداکاراؤں کی کردار کشی کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف اپنی ماؤں بہنوں کی عزت کی فکر اور باقی خواتین کی عزت نہ کرنے والے ذہنی بیمار ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اختلاف رائے کرنے والوں کو گالیاں دینا، ماؤں بہنوں بیٹیوں کی عزت نہ کرنا، گھروں پر حملے کرنا "گھریلو تربیت” کی علامات ہوتی ہیں، فنکار ملک کا اثاثہ اور پاکستان کی پہچان ہیں، بیمار ذہن ہی ان پر حملے کرتے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عورتوں کی محنت، جدوجہد اور صلاحیتوں کا اعتراف اور احترام کرنے کے بجائے گند اچھالنا شرم ناک ہے، ایسی بے ہودگی خواتین کی کامیابیوں کا سفر نہیں روک سکتی۔

حال ہی میں میجر (ر) عادل راجا عادل راجا نے سوشل میڈیا پر جاری وی لاگ میں پاکستان کی ٹاپ ماڈلز اور اداکاراؤں پر سنگین الزامات عائد کیے تھےاور ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ ایک ادارے کے پاس ان ماڈلز اور اداکاراؤں کی نازیبا ویڈیوز بھی موجود ہیں۔

عادل راجا نے اپنے وی لاگ میں اداکاراؤں کا نام لینے کے بجائے ان کے ناموں کے ابتدائی حروف بتائے تھے جن میں M H. – M K. – A K- S A شامل تھے۔

بعد ازاں پاکستانی اداکاراؤں کی جانب سے میجر (ر) عادل راجا کے الزامات پر شدید ردعمل کا اظہار دیکھنے میں آیا تھا-

Leave a reply