خیبر چوک پر پروقار تقریب کا انعقاد, سید مصطفیٰ کمال

0
39

این اے 249 میں پاک سرزمین پارٹی کی ریلی خیبر چوک پر پہنچ گئی۔ خیبر چوک پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ہزاروں کی تعداد میں اہل علاقہ کی عوامی اجتماع میں شرکت, عوامی اجتماع سے سید مصطفیٰ کمال کا خطاب ہمیں بلدیہ ٹاؤن کی عوام کے مسائل کا علم ہے۔ ہمیں مسائل کا علم ہی نہیں بلکہ انہیں حل کرنا بھی آتا ہے۔ عوام کی محرومیاں دور کرنے آئے ہیں، ہمارے پاس کردار کی طاقت ہے۔ ہم عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر صاحب اقتدار کے دروازے پر جائیں گے۔
پارٹی نے فیصلہ کیا کہ ہم انتخابات میں حصہ لیں گے اور سید مصطفیٰ کمال ہمارے نمائندے ہونگے۔ لوگ حلقے کی خستہ حالی اور تباہی کی وجہ سے مایوس ہیں۔ لسانی سیاست نے لوگوں سے پانی، تعلیم، صحت کی سہولیات چھین لیں۔ سہراب گوٹھ پر پختونوں کا جلسہ کیا، لڑے ہوئے مہاجر اور پٹھان ایک دوسرے پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کر رہے تھے۔ 48 لاکھ گیلن پانی کی لائن بلدیہ ٹاؤن کیلئے لے کر آئے ہیں۔ پانی کی لائن پر 178 ناجائز کنکشن اور 25 ہائیڈرنٹس ہیں۔ 100 بستر کا اسپتال بنا کر گئے تھے اسے شروع کرنا تھا وہ نہیں شروع کر سکے۔ عالمی اسٹینڈرڈ کا اسٹیڈیم بنایا تھا آج اس کی لائٹیں کھول کر لے گئے تمام گٹر لائنوں کو گراؤنڈ میں چھوڑ دیا گیا۔ ہمیں چوروں نے نہیں چوکیداروں نے لوٹا ہے عوام کو پس پشت ڈال کر سب نے اپنا حصہ لیا ہے۔ میرا کوئی پیٹرول پمپ، شادی ہال نہیں بنایا۔ میرا دشمن بھی مجھ پر کرپشن کا الزام نہیں لگا سکتا۔ ظلم کے نظام کے خاتمے کیلئے جدوجہد کا آغاز کیا ہے۔ کوئی جھوٹا وعدہ نہیں کر رہا، راتوں کو جاگ کر لوگوں کی صبح بہتر بنائیں گے۔ لوگ خود چل کر ہمارے پاس آرہے ہیں اور جوک در جوک ہمارے قافلے میں شامل ہو رہے ہیں۔ عوام کے پاس ڈالفن سے بہتر آپشن نہیں ہے۔ اس حلقے کو ایسا بنائیں گے کہ یہ پورے پاکستان کیلئے مثال بنے گا۔ انتخابات کا نتیجہ کچھ بھی ہو، ہم اب یہیں رہیں گے۔ عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ لوگوں نے یہاں منتخب ایم این اے کو کبھی نہیں دیکھا پاک سرزمین پارٹی کے الیکشن میں حصہ لینے کی وجہ سے آج این اے 249 کے لوگ وزراء کو بھی حلقے میں دیکھ رہے ہیں۔ سڑکوں کی مرمت کا آغاز ہو گیا ہے جو پہلے نہیں ہوا تھا۔ حلقہ این اے 249 کی عوام ڈالفن پر مہر لگائیں اور پاک سرزمین پارٹی کو کامیاب بنائیں۔

Leave a reply