خیبر پختونخوا، آئمہ مساجد کے لئے نئے سال کی بڑی خوشخبری آگئی

0
30

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کا بڑا فیصلہ۔

صوبے کے آئمہ مساجد کے لئے نئے سال کی بڑی خوشخبری آگئی ، صوبے بھر کے آئمہ کرام کو اعزازیہ دینے کا اعلان کر دیا گیا

وزیر اعلی محمود خان کی زیر صدارت محکمہ اوقات کے اجلاس میں فیصلہ ہو گیا ، صوبے کے تقریبا 22 ہزار آئمہ مساجد کو 10 ہزار روپے ماہانہ اعزازیہ دیا جائے گا۔

ان اعزازیوں پر ماہانہ تقریبا 22 کروڑ 72 لاکھ جبکہ سالانہ ڈھائی ارب سے زائد خرچ کئے جائیں گے۔ وزیر اعلی کی خصوصی ہدایات پر ضم اضلاع کے ائمہ مساجد کو بھی اعزازیہ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا

اگلے مالی سال کے آغاز سے آئمہ کرام کو اعزازیوں کی فراہمی کے لئے تمام تر انتظامات ہر لحاظ سے مکمل کئے جائیں، وزیر اعلی کی ہدایت کے مطابق صوبے بھر کے مساجد اور مدارس کو شمسی توانائی کی فراہمی کے علاوہ ان کی دیگر ضروریات بھی ترجیحی بنیادوں پر پورے کئے جائیں گے، وزیراعلی نے بڑا اعلان کر دیا

Leave a reply