خیبرپختونخوا کابینہ میں ایک بار پھر تبدیلی، ہشام انعام اللہ نے علی امین گنڈاپورپرالزام لگادیا

پشاور:خیبرپختونخوا کابینہ میں ایک بار پھر تبدیلی، ہشام انعام اللہ نے علی امین گنڈاپورپرالزام لگادیا ،اطلاعات کے مطابق خیبرپختونخوا کابینہ میں ایک بار پھر تبدیلی کر دی گئی، ہشام انعام اللہ کو صوبائی کابینہ سے فارغ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کی کابینہ میں ایک بار پھر تبدیلی آ گئی، صوبائی سماجی بہبود ہشام انعام اللہ کو صوبائی کابینہ سے بھی فارغ کر دیا گیا۔ وزیر اعلی کے مشیر قلندر لودھی سے بھی قلمدان واپس لے گیا وہ مشیر برائے ریونیو تھے۔

دوسری طرف صوبائی وزیر سوشل ویلفئر ہشام انعام کی وزرات سے ہٹائے جانے سے قبل میڈیا سے گفتگو سامنے آئی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور لہجہ درست کرے، علی امین گنڈا پور لیڈر شپ کی اہم رکن ہے ان کے لہجے سے پارٹی کو نقصان پہنچ رہا ہے،

ازاد کشمیر میں علی امین گنڈا پور کیلئے ڈی آئی خان کا ماحول نہیں جو ایسا لہجہ استعمال کرتے ہیں، پی ٹی ائی حکومت عوام کی صحیح معنوں میں خدمت کی۔

انہوں نے کہا کہ بالآخر گورنر شاہ فرمان اوروفاقی وزیر علی امین گنڈا پور مجھے کابینہ سے فارغ کرانے میں کامیاب ہوگئے۔

انہوں نے مجھے کبھی پسند نہیں کیا۔ مجھ سے استعفی دینے کے لیے کسی نے رابطہ نہیں کیا۔ کابینہ کے ایک ساتھی سے اس بابت معلوم ہوا ۔

Comments are closed.