خیبر پختونخوا بازی لے گیا: سینہ چاک کیے بغیر دل کا وال تبدیل کرنے کا کامیاب آپریشن

0
31

پشاور:خیبر پختونخوا بازی لے گیا: سینہ چاک کیے بغیر دل کا وال تبدیل کرنے کا کامیاب آپریشن ،اطلاعات کے مطابق خیبرپختونخوا کے امراضِ قلب کے سرکاری اسپتال کی بڑی کامیابی، پشاورانسٹییوٹ آف کارڈیالوجی میں سینہ چاک کیے بغیر دل کا وال تبدیل کرنےکاکامیاب آپریشن کیا گیا۔

اس حوالے سے مزید تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ اس آپریشن کے تمام اخراجات اسپتال انتظامیہ نے اٹھائے۔ ڈاکٹرز کے مطابق آپریشن کے بعد مریض رو بہ صحت ہے۔

پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں 60 سالہ مریض کا بغیر کوئی کٹ لگائے کامیاب آپریشن کیا گیا۔مریض کا آپریشن تاوی طریقہ کار کے تحت کیا گیا جو کامیاب رہا۔ ڈاکٹرز کے مطابق مریض کی جان بچانے کے لیے فوری طور پر آپریشن کیا گیا۔

خیبرپختونخوا میں تاوی طریقہ کار کے تحت کامیاب آپریشن پہلی بار کیا گیا ہے۔ مریض کا تعلق سوات کے علاقے خوزاخیلہ سے ہے ۔ آپریشن پر 30 سے 35 لاکھ روپے اخراجات آئے جو اسپتال انتظآمیہ نے برداشت کیے۔

خیال رہے کہ پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح وزیراعظم عمران خان نے کیا تھا۔ اسپتال میں گزشتہ 6 ماہ کے دوران 400 سے زائد اوپن ہارٹ سرجریز جبکہ 1600 سے زائد انجیوگرافی اور انجیو پلاسٹی پروسیجرز بھی کیے جاچکے ہیں۔

Leave a reply