کیا اب مری میں قوانین کی خلاف ورزی نہیں ہو رہی؟ عدالت

0
80

کیا اب مری میں قوانین کی خلاف ورزی نہیں ہو رہی؟ عدالت

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں سانحہ مری کیس کی سماعت29 مئی تک ملتوی کر دی گئی

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے ڈی جی اینٹی کرپشن کو پیش ہونے کا حکم دے دیا ،عدالت نےکہا کہ رمضان المبارک کے بعد کیس کو نمٹایا جائے گا،عدالت نے ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات کو جوابات تحریری طور پر لانے کی ہدایت کی ،عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کے پاس کتنا اسٹاف موجود ہے؟ نمائندہ انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی نے کہا کہ راولپنڈی کیلئے 7 لوگ کام کر رہے ہیں،عدالت نے کہا کہ کب سے تعینات ہیں اور کتنے غیر قانونی منصوبوں پر کارروائی ہوئی؟ 2008 میں ایکسپریس وے مری بن رہا تھا دور دور تک لائٹ نظر نہیں آتی تھی،اب مری جائیں تو روشنیاں ہی روشنیاں ہیں،اگر اجازت کے بغیر تعمیراتی کام ہو رہا تو آپ کیا کر رہے ہیں؟

ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات نے کہا کہ ہم انکی رپورٹ بنا کر متعلقہ اداروں کو بھیجتے ہیں، غیر قانونی تعمیرات کے 150 کیسز بنائے گئے،پولٹری فارم بند کروائے گئے،عدالت نے کہا کہ اس کی مکمل لسٹ آئندہ سماعت پر پیش کریں ،غیر قانونی تعمیرات کرنے والے کتنے افراد کو سزا ہوئی ، حکام نے کہا کہ 60کے قریب لوگوں کو جرمانے ہوئے ،عدالت نے استفسار کیا کہ کیا خلاف ورزی کرنے والوں کی تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا ؟ کیا اب مری میں قوانین کی خلاف ورزی نہیں ہو رہی؟ محکمہ ماحولیات نے کہا کہ مری ،کہوٹہ، کوٹلی ستیاں میں پانچ سال میں 150 خلاف ورزیاں ہوئیں وکیل نے کہا کہ مری ،کہوٹہ، کوٹلی ستیاں کو 2008 میں قدرتی پارک ڈکلیئر کر دیا گیا تھا ،

عدالت نے حکم دیا تھا کہ مری، کہوٹہ، کوٹلی ستیاں میں کتنے این او سی جاری کیے گئے اسکی رپورٹ جمع کروائیں ،یہ بھی بتائیں محکمہ ماحولیات نے آخری مرتبہ کب انسپکشن کی اگر یہ نیچرل پارک ڈکلیئر ہوا تو آپ این او سی کیسے جاری کر سکتے ہیں ؟

یاد رہے کہ 9 جنوری کو مری میں شدید برف باری کے باعث ہزاروں افراد سڑکوں پر پھنس گئے، شدید سردی اور دم گھٹنے سے ایک خاندان کے 8 افراد سمیت 23 سیاح جاں بحق ہو گئے تھے۔

سانحہ مری،برفانی طوفان کے وقت برف ہٹانے والی 20 گاڑیاں کہاں تھیں؟ تہلکہ خیز انکشاف

مری واقعہ،ن لیگ کا وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ

مری سانحہ،مذہبی جماعتیں ریسکیو ،رفاہی کام میں متحرک، ووٹ لینے والی جماعتیں غائب

مری سانحہ،سیاحوں کے لیے داخلہ تاحال بند

مری میں اموات زیادہ ہوئیں جوقوم سے چھپائی جارہی ہیں،حمزہ شہباز

وفاقی حکومت کا بس چلے توسانحہ مری کی ذمہ داری سندھ پر ڈال دے

سانحہ مری،ثابت کریں کہ کسی خاتون نے کمرے کیلئے زیور گروی رکھا،ہوٹل ایسوسی ایشن

مری سانحہ،انکوائری کی ضرورت نہیں،ذمہ دار پھانسی کے حق دار ہیں،عدالت

سات اے سی مری تبدیل ہوئے، کیا کوئی سیاسی طاقتور ہے ادھر؟ عدالت

سانحہ مری،سارا کام واٹس ایپ گروپوں میں چلے گا تو نتائج یہی ہونگے،عدالت

Leave a reply