کیا ہماری کوئی عزت نہیں؟ فواد چوھدری کے سوال پر عدالت نے کیا کہا؟

0
35

دوران سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایسے کیسز پر پروگرام کرنا تو غیرمناسب بات ہے, سمیع ابراہیم کا مالک نیویارک میں کیس میں سزا یافتہ ہے، میں اس کیس کا سامنا کرنا چاہتا ہوں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری کی نااہلی کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے فریقین کو جواب جمع کروانے کے لئے تین ہفتوں کو وقت دے دیا، فواد چودھری خود عدالت میں پیش ہوئے ،

فواد چوھدری روسٹرم پر آئے اور عدالت سے کہا کہ سمیع ابراہیم نے دو پروگرام کیے کہ ہائیکورٹ نے میرے خلاف درخواست منظور کرلی، میری بیوی اور بیٹی کی تصویریں ٹی وی پر چلائی گئیں، سوشل میڈیا پر میرے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے، سمیع ابراہیم کا مالک نیویارک میں کیس میں سزا یافتہ ہے، میں اس کیس کا سامنا کرنا چاہتا ہوں۔

دوران سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایسے کیسز پر پروگرام کرنا تو غیرمناسب بات ہے۔ فواد چوھدری نے کہا کہ پروگرام میں بیٹھ کر مجھے گالی دی گئی، کیا ہماری کوئی عزت نہیں۔

جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ فواد چوھدری صاحب آپ پارلیمنٹ میں اس حوالہ سے کوئی فورم بنائیں، عدالت میں سمیع ابراہیم نے کہا کہ مجھے ڈی جی ایف آئی اے کے سامنے فواد چوھدری نے مکا مارا لیکن اسکی آج تک مقدمہ درج نہیں‌ہوا، ہمیں بلیک میلر کہنے والے خود کرپٹ ہیں.

مودی سن لے ہم اگلے مرحلے کے لیے تیار ہیں، فواد چودھری

عدالت نے کیس کی سماعت تین ہفتوں تک کے لئے ملتوی کر دی اور فریقین سے تحریری دلائل طلب کر لئے.

 

طالبان کو کیا پیغام دیا؟ شاہ محمود قریشی نے چپ کا روزہ توڑ دیا

فواد چوھدری قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 67 سے الیکشن لڑے تھے ان کے مقابلے میں مسلم لیگ کے امیدوار نوابزادہ مطلوب مہدی تھے، فواد چوھدری دس ہزار کی لیڈ سے الیکشن جیتے تھے.

شق نمبر 6 ،فواد چودھری ہو جائیں تیار

Leave a reply